جسٹس اینڈ پیش کمیشن

جسٹس اینڈ پیس کمیشن کے اجلاس میں شرکت

جسٹس اینڈ پیس کمیشن کے زیر اہتمام یوم امن کی تقریب میں مختلف ادیان کے ماننے والوں کے ساتھ ایک پروگرام میں چئیرمین البصیرہ جناب ثاقب اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلام تمام سابقہ ادیان اور آنے والی اہم شخصیات جو خیر کی جانب دعوت دیں کے احترام کی بات کرتا ہے انھوں نے قرآن کریم کی آیات کے حوالے کے ساتھ ثابت کیا کہ مختلف مذاہب کی عبادت گاہیں مسلمانوں کے نزدیک محترم ہیں ۔ جناب سید ثاقب اکبر نے بین المذاہب ہم آہنگی پر زور دیا اور کہا کہ ہم اگر مختلف شخصیت کے آثار کو دیکھیں تو انھوں نے محبت و ہم آہنگی کی بات کی ۔ (more…)

اجلاس ملی یکجہتی کونسل

ملی یکجہتی کونسل کا مشاورتی اجلاس

ملی یکجہتی کونسل کی ایک اہم مشاورتی نشست کونسل کے سیکریٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل جناب سید ثاقب اکبر کے مابین اسلام آباد میں ہوئی جس میں تنظیم کے پروگراموں ، انتخابی شیڈول اور دیگر اہم امور کو حتمی شکل دی گئی ۔ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مختلف صوبوں کے زیر اہتمام ہونے والی کانفرنسوں کے بارے بھی حتمی فیصلے کیے گئے ۔ (more…)

متحدہ جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام پیغام پاکستان کانفرنس

متحدہ جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام پیغام پاکستان کانفرنس

متحدہ جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام پیغام پاکستان کانفرنس منعقد ہوئی جس میں وزیر مذہبی امور صاحبزادہ ڈاکٹر پیر نور الحق قادری،مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس سیکریٹری جنرل ، تحریک اویسیہ پاکستان کے سربراہ پیر غلام رسول اویسی ، امت واحدہ کے سربراہ علامہ امین شہیدی ، ہدیہ الہادی پاکستان کے سربراہ پیر سید ہارون گیلانی ، البصیرہ کے چیئر مین سید ثاقب اکبر، تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلی خرم نواز گنڈا پور، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور حافظ طاہر اشرفی ،امام خمینی ٹرسٹ کے سربراہ مولانا افتخار حسین نقوی ، اسلامی تحریک کے سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی ، مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی ، پیر حبیب اللہ عرفانی مجلس وحدت کے راہنما محمد اقبال بہشتی ، ڈاکٹر شمس الرحمن ، علامہ تنویز علوی ،پیر سید علی رضا بخاری ،جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی ، ہندو راہنما سروب بھیل ، سکھ راہنما گردیپ سنگھ، نوربخشی صوفی مولانا محسن، تنظیم العارفین صاحبزادہ سلطان احمد علی ، سعادت حسین شاہ چورا اور دیگر نے خطاب کیا۔ (more…)

شیخ تجمل الاسلام

اے پی ایچ سی کے زیر اہتمام تعزیزی ریفرینس سے خطاب

شیخ تجمل الاسلام کے سانحہ ارتحال کی مناسبت سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیر اہتمام ایک تعزیتی ریفرنس ہوا جس سے کنوینیئر اے پی ایچ سی غلام محمد صفی ، کے ایم ایس کے ڈائریکٹر شہباز صاحب ، راجہ نجابت حسین ، سید ثاقب اکبر ، عابد عباسی ، نذیر قریشی ، زاہد ستی ، سید فیض نقش بندی ، فاروق رحمانی کنوینیئر اے پی ایچ سی اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی سید مسعود احمد خان اور صدر محفل وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک جناب سید فخر امام تھے ۔اس تقریب کی نظامت کے فرائض شیخ عبد المتین نے انجام دئیے ۔ جناب سید ثاقب اکبر نے ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ تجمل الاسلام کے نظریات ، ان کے ماضی اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے ان کی خدمات کو سراہا ۔ (more…)

عراقی سفیر سے ملاقات

عراق کے سفیر سے کونسل کے ایک وفد کی ملاقات

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا ایک اعلی سطحی وفد کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل جناب سید ثاقب اکبر کی قیادت میں پاکستان میں تعینات جمہوریہ عراق کے سفیر حامد عباس لفتا سے ملا ۔ اس نشست میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر گفت و شنید ہوئی۔ وفد کے شرکاء میں جمعیت علمائے پاکستان کے سیکریٹری جنرل پیر سید صفد ر گیلانی ، مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی ، ہدیہ الہادی پاکستان کے صدر مفتی معرفت شاہ شامل تھے ۔ (more…)

علامہ محمد حسین نجفی

آیت الله محمد حسين نجفی صاحب کی تیمارداری

پاکستان کے معروف عالم دین جناب آیت اللہ محمد حسین نجفی گذشتہ کچھ ایام سے علیل ہیں اور قائد اعظم ہسپتال میں داخل ہیں جناب سید ثاقب اکبر نے ان کی تیمارداری کی اور جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ۔ اس موقع پر جناب سید ثاقب اکبر نے قبلہ کو اپنی کتاب ” پاکستان کے دینی مسالک "پیش کی۔ (more…)

امام خمینیؒ ٹرسٹ

امام خمینی ٹرسٹ کے سربراہ سے ملاقات

پاکستان واپسی کے بعد جناب سید ثاقب اکبر نے امام خمینی ٹرسٹ اور سچ ٹی وی کے سربراہ جناب مولانا افتخار حسین نقوی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس ملاقات میں معروف خطیب علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی بھی موجود۔اس نشست میں دو طرفہ دلچسپی کے امور کے ساتھ پاکستان میں فرقہ واریت کی حالیہ لہر پر بھی گفت و شنید کی گئی ۔ اس موقع پر کشمیر سے مولانا فرید عباس نقوی کے علاوہ سید زین حیدر نقوی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ (more…)

نصرت زیدی صاحب کی برسی کی مناسبت سے محفل مسالمہ

پاکستان کے معروف شاعر جناب سید نصرت زیدی کی رحلت کی مناسبت سے ایک محفل مسالمہ راولپنڈی میں منعقد کیا گیا جس میں ملک کے معروف شعراء نے شرکت کی اور بارگاہ امام عالی مقام میں اپنا ہدیہ کلام پیش کیا ۔ اس موقع پر جناب سید ثاقب اکبر نے بھی بارگاہ امام عالی مقام میں اپنا کلام پیش کیا نیز سید نصرت زیدی کی ادبی و فنی خدمات پر روشنی ڈالی ۔ (more…)

اجلاس دستور کمیٹی ملی یکجہتی کونسل پاکستان

اجلاس دستور کمیٹی ملی یکجہتی کونسل پاکستان

شرکاء
:لیاقت بلوچ سربراہ دستور کمیٹی ، سید ثاقب اکبر ڈپٹی سیکریٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل ،علامہ عارف حسین واحدی سیکریٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان ،پیر سید صفدر شاہ گیلانی سیکریٹری جنرل جمعیت علمائے پاکستان ،سید ناصر شیرازی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین،قاری شیخ یعقوب سیکریٹری جنرل تحریک حرمت رسول ، مولاناعبد الغفار روپڑی امیر جماعت اہل حدیث،مفتی معرفت شاہ صدر ہدیۃ الہادی پاکستان،ڈاکٹر امتیاز احمدمرکزی راہنما تنظیم اسلامی ،سید عبد الوحید شاہ تحریک حرمت رسول ؐ،مولانا محمد طیب نمائندہ عالمی مجلس ختم نبوت،طاہر رشیدتنولی سیکریٹری مالیات ،پیر سید لطیف الرحمان شاہ رابطہ سیکریٹری اور سید اسد عباس رابطہ سیکریٹری ملی یکجہتی کونسل پاکستان۔
(more…)

مرحوم سید علی گیلانی کی یاد میں نشست

دورہ ایران کے موقع پر جناب سید ثاقب اکبر نے پاکستانی اور کشمیری طلاب کی جانب سے سید علی گیلانی مرحوم کی رحلت کی نسبت منعقد کی گئی ایک نشست میں شرکت کی اور خطاب کیا ۔ اجلاس کی نظامت کے فرائض سید حیدر نقوی نے انجام دیئے۔ اجلاس سے خصوصی خطاب محترم سید ثاقب اکبر نقوی نے کیا۔ موصوف چیئرپرسن البصیرہ پاکستان ہونے کے ساتھ ساتھ ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل بھی ہیں۔ (more…)