اے پی ایچ سی کے زیر اہتمام تعزیزی ریفرینس سے خطاب

Published by fawad on

شیخ تجمل الاسلام

شیخ تجمل الاسلام کے سانحہ ارتحال کی مناسبت سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیر اہتمام ایک تعزیتی ریفرنس ہوا جس سے کنوینیئر اے پی ایچ سی غلام محمد صفی ، کے ایم ایس کے ڈائریکٹر شہباز صاحب ، راجہ نجابت حسین ، سید ثاقب اکبر ، عابد عباسی ، نذیر قریشی ، زاہد ستی ، سید فیض نقش بندی ، فاروق رحمانی کنوینیئر اے پی ایچ سی اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی سید مسعود احمد خان اور صدر محفل وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک جناب سید فخر امام تھے ۔اس تقریب کی نظامت کے فرائض شیخ عبد المتین نے انجام دئیے ۔ جناب سید ثاقب اکبر نے ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ تجمل الاسلام کے نظریات ، ان کے ماضی اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے ان کی خدمات کو سراہا ۔