سید ثاقب اکبر

دوسری کرونائی عید الفطر

تحریر: ثاقب اکبر

اب کے پھر عیدالفطر کرونا کی وبا کے دوران میں آرہی ہے۔ کرونا کی موجودہ لہر کو انتہائی موذی قرار دیا جا رہا ہے۔ اپنے ہمسایہ ملک بھارت کی طرف دیکھیں تو کلیجہ منہ کو آتا ہے، جہاں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چار ہزار سے زیادہ افراد ہر روز اس وحشت آفریں بلا کا شکار ہو رہے ہیں۔ غیر سرکاری ذرائع کے مطابق یہ تعداد تین گنا سے بھی زیادہ ہے۔ پاکستان میں سرکاری بیانات کے مطابق کرونا سے لقمہء اجل بننے والے افراد کی تعداد ہر روز ڈیڑھ سو سے کم اور ایک سو سے زیادہ ہے۔ (more…)

سید ثاقب اکبر

امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، ایک نگاہ بازگشت

آج 22 مئی 2021ء ہے، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا آج پچاسواں یوم تاسیس ہے اور آج سے یہ تنظیم پچاسویں برس میں داخل ہوگئی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں اس کا ایک خاص مقام ہے اور معاشرے کی مجموعی حرکت میں ابھی اس کا مقام باقی ہے۔ ملک بھر میں اس کے فعال اور پرجوش کارکن، اس کے ادارے اور اس کے پروگرام اس امر کی حکایت کرتے ہیں کہ تاریخ سازی میں اس تنظیم کا کردار ابھی باقی ہے۔ (more…)