دورہ ایران

اس ماہ کے آغاز میں جناب سید ثاقب اکبر نے ایران کا دورہ کیا جہاں زیارت معصومہ قم اور زیارت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام سے مشرف ہوئے ۔ اس دورے کے دوران میں ان کی بہت سی اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئی جن میں فلسطین کی جہادی تنظیم جہاد اسلامی کے راہنما جناب ناصر ابوشریف سے ملاقات اہم ہے اس نشست میں دونوں قائدین نے دوطرفہ دلچسپی کے امور پر گفت و شنید کی ۔ (more…)

ٹی وی چینلز پر انٹرویو

ٹی وی چینلز پر انٹرویو

البصیرہ کے دانشور اور تجزیہ نگار مختلف امور پر ملکی و بین الاقوامی ٹی وی چینلز پر تجزیات پیش کرتے رہتے ہیں ۔ اس ماہ بھی جناب ثاقب اکبر ، سید اسد عباس نے سحر ٹی وی پر مختلف سیاسی مسائل پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا علاوہ ازیں جناب ثاقب اکبر نے محرم الحرام کی مناسبت سے بھی کئی ایک ٹی وی چینلز پر پروگرام ریکارڈ کروائے اور انٹرویو دیئے ۔ (more…)

کوہستان وفد سے ملاقات

کوہستان کے وفد کی البصیرہ آمد ۲۳ اگست

خیبر پختونخوا اور کوہستان سے ایک وفد کی دفتر البصیرہ آمد اس وفد میں ھدیۃ الہادی کے مرکزی راہنما مفتی معرفت شاہ ، مفتی قوی اللہ ، جمعیت علمائے اسلام کے راہنما سید گل بادشاہ اور امام مالک شامل تھے۔اس نشست میں گلگت بلتستان میں شیعہ سنی ہم آہنگی اور غواڑی کے حادثہ سے متعلق امور زیر بحث آئے ۔ یاد رہے کہ گل بادشاہ اور مفتی معرفت شاہ کا تعلق سادات سے ہے جبکہ مسلک دیوبند ہے ۔ جناب ثاقب اکبر کا ان افراد کو قریب کرنے کا مقصد انھیں اپنے اجداد کے قریب کرنا ہے ۔ (more…)

اجلاس ملی یکجہتی کونسل ۲۳ آگست

مشاورتی اجلاس ملی یکجہتی کونسل پاکستان ۲۳ اگست

اسلام آباد ( )ملی یکجہتی کونسل کا ایک مشاورتی اجلاس کونسل کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں کونسل کے مرکزی دفتر جامعہ نعیمیہ میں منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں مجوزہ دستوری ترامیم ،مرکزی کابینہ ، مجلس عاملہ اور کونسل کے کمیشنز کےحوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کونسل کے تمام صوبوں کی تنظیم نو کے لیے شیڈول تیار کیا جائے گا،کونسل کا سالانہ پروگرام تیار کرکے مجلس عاملہ کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔اس نشست میں فیصلہ کیا گیا کہ کونسل کے سیکریٹریٹ کے حوالے سے بجٹ تیار کرکے عاملہ سے اس کی منظور لی جائے گی ۔اجلاس میں اس امر پر اتفاق رائے کیا گیا کہ جب تک مجوزہ ترامیم کی سپریم کونسل سے منظوری نہیں لی جاتی اسے موجودہ دستور کے مطابق چلایا جائے گا ۔ (more…)

محفل مسالمہ

مسالمہ ۲۲ اگست

گذشتہ برسوں کی مانند اس برس بھی سید الشہداء امام عالی مقام اور شہدائے کربلا کے حضور خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے برسی مخدوم سید اکبر علی شاہ جو جناب سید ثاقب اکبر کے والد ہیں کی مناسبت سے مسالمہ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس محفل میں نامور شعرائے کرام نے بارگاہ امام عالی مقام میں ہدیہ کلام پیش کیا ۔ اس تقریب میں گجر خان ، اٹک سے بھی شعرائے کرام تشریف لائے ۔ (more…)

اجلاس ملی یکجہتی کونسل

سربراہی اجلاس ملی یکجہتی کونسل ۵ اگست

رپورٹ اجلاس سپریم کونسل ملی یکجہتی کونسل پاکستان
5اگست 2021، جامع امام الصادق علیہ السلام اسلام آباد
روداد از سید اسد عباس
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا دستوری سربراہی اجلاس صدر جناب صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کی صدارت میں جامع امام صادق علیہ السلام میں منعقد ہوا۔ اس پروگرام کی میزبانی مجلس وحدت مسلمین نے کی ۔یہ اجلاس قبل ازیں اسلام آباد ہوٹل میں منعقد ہونا طے پایا تھا تاہم کرونا کی صورتحال کے سبب اچانک جگہ تبدیل کرنی پڑی ۔ اجلاس میں رکن جماعتوں میں سے بائیس جماعتوں کے قائدین اور نمائندگان نے شرکت کی ۔
(more…)

شہید عارف حسین الحسینی

برسی شہید عارف حسین الحسینی ۳ اگست

جناب سید ثاقب اکبر نے مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام لیاقت باغ میں ہونے والے شہید عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت باغ میں ہونے والے شہید کے چہلم کی نظامت میرے پاس تھی اور آج مجھے دوبارہ یہ موقع ملا ہے ، انھوں نے کہا کہ شہید کی زندگی میں ہونے والی والی ہر قرآن و سنت کانفرنس کا سٹیج سیکریٹری میں تھا ۔ (more…)

حکمت دعا

رمضان المبارک کے پروگرام حکمت دعا

البصیرہ اور سچ ٹی وی کے اشتراک سے گذشتہ برس حکمت دعا کے عنوان سے رمضان المبارک کے لیے خصوصی پروگرام ریکارڈ کیے گئے ۔  ان پروگراموں میں موجود اہم مطالب کوسن کر تحریری صورت میں لایا جا چکا ہے جس کی اصلاح اور تدوین کا کام جاری و ساری Read more…