شعبه خواتین

خواتین جو معاشرے کا اہم جزو ہیں کو فراموش کرکے کوئی بھی مثبت تبدیلی لانا ممکن نہیں۔ البصیرہ نے اس سلسلے میں اپنے شعبہ خواتین کا آغاز بہت پہلے سے کیا اس شعبے کی چیئرپرسن محترمہ نبیلہ ثاقب تھیں۔نبیلہ ثاقب ماہنامہ پیام اور ماہنامہ معصوم کی مدیر بھی رہیں۔

اس شعبے کے تحت خواتین کے بہت سے سیمینار اور پروگرام منعقد ہوتے رہتے ہیں۔ اس سلسلے کا سالانہ پروگرام حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت کے عنوان سے کیا جاتا ہے۔

البصیرہ کا شعبہ خواتین دیگر تنظیموں اور اداروں کے شعبہ خواتین کے ہمراہ مل کر کام کرتا ہے۔ اس شعبے کے تحت محافل میلاد اور نعت کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔اس وقت اس شعبہ کی مسئول محترمہ ہما مرتضی ہیں جبکہ دیگر معاونین میں محترمہ عائشہ تنزیل ، محترمہ طاہرہ زیدی قابل ذکر ہیں ۔ اس شعبہ نے خواتین کے متعدد پروگرام کروائے۔
   *    حضرت زینب سلام اللہ علیہا سیمینار
   *    تحفظ آزادی اور خواتین کا کردار(یوم آزادی کی مناسبت سے سمینیار)
   *    یوم یکجہتی کشمیر سیمینار
   *    کربلا میں خواتین کا کردار (محرم الحرام کی مناسبت سے سمینار)
   *    وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ (یوم اقبال کی مناسبت سے سیمینار)
   *    پیکر ایثار و وفا سیدہ خدیجہ الکبریٰ (روز رحلت کی مناسبت سے سیمینار)
ان پروگراموں میں راولپنڈی اسلام آباد کی مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی خواتین شرکت کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ البصیرہ شعبہ خواتین کی مسئولین بھی مختلف مناسبتوں سے ہونے والے خواتین کے پروگراموں میں ادارے کی بھرپور نمائندگی کرتی ہیں۔ شعبہ خواتین کے اپنے فیس بک پیجز اورویڈیو چینل بھی ہیں۔

  • پاکستان کی سربلندی میں خواتین کا کردار

    پروردگار کا احسان عظیم ہے کہ ہمارے پیارے وطن پاکستان کو قیام میں آئے 71برس ہو رہے ہیں۔ اس مملکت خداداد کی اساس ان گنت قربانیوں پر استوار ہے جو ہمارے آبائو اجداد نے اپنے لہو سے بنائی ہے اور ان قربانیوں کے ضمن میں مرد و خواتین دونوں نے […]