جسٹس اینڈ پیس کمیشن کے اجلاس میں شرکت

Published by fawad on

جسٹس اینڈ پیش کمیشن

جسٹس اینڈ پیس کمیشن کے زیر اہتمام یوم امن کی تقریب میں مختلف ادیان کے ماننے والوں کے ساتھ ایک پروگرام میں چئیرمین البصیرہ جناب ثاقب اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلام تمام سابقہ ادیان اور آنے والی اہم شخصیات جو خیر کی جانب دعوت دیں کے احترام کی بات کرتا ہے انھوں نے قرآن کریم کی آیات کے حوالے کے ساتھ ثابت کیا کہ مختلف مذاہب کی عبادت گاہیں مسلمانوں کے نزدیک محترم ہیں ۔ جناب سید ثاقب اکبر نے بین المذاہب ہم آہنگی پر زور دیا اور کہا کہ ہم اگر مختلف شخصیت کے آثار کو دیکھیں تو انھوں نے محبت و ہم آہنگی کی بات کی ۔