اغراض و مقاصد

وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مرکز اسلام آباد میں اسلام کی عالمگیر انسانی اخوت کی تعلیمات اور دینی ،تعلیمی و فلاحی پروگرام کی بنیاد پر قائم البصیرہ ٹرسٹ ایک ایسامنفرد ادارہ ہے جس کی ضرورت آج اس سرزمین کا ہر اہل فکر و نظر شدت سے محسوس کررہا ہے۔آج اسلام کی آفاقی تعلیمات کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔پیارے وطن پاکستان کی بقا استحکام کو خطرات لاحق ہیں۔جس سر زمین کو الٰہی ہدایت کی روشنی میں قوت اخوت عوام کا مظہر اور نمونہ ہونا چاہیے تھا اس پر تعصب ،فرقہ واریت،کم نظری،شخصیت پرستی، جمود اور اغیارسے مرعوبیت کے سیاہ بادل ہر طرف چھائے ہوئے ہیں۔ایسے میں اس امر کی شدید اور فوری ضروری ہے کہ اسلام کی آفاقی تعلیمات کے فروغ،پاکستان اور عالم اسلام کی حقیقی مشکلات کے مطالعہ، تحقیق اور ان کے حل کے لئے عالمانہ اور محققانہ تبادلہ خیال اور ہم آہنگی کے لئے جدوجہد کا بصیرانہ آغاز کیا جائے۔
اس ضرورت کا احساس کرتے ہوئے قدیم و جدید علوم سے وابستہ چند افراد نے جو ان مقاصد و نظریات پر ایمان رکھتے ہیں،ان کے عملی تشکل کے لئے اللہ کی نصرت و توفیق سے البصیرہ کی بنیاد رکھی ہے۔

البصیرہ کے قیام کے مقاصد:

1. اسلام کی آفاقی تعلیمات کا فروغ اور اشاعت۔
2. ہر قسم کے تعصب، فرقہ واریت، کم نظری، شخصیت پرستی، جمود اور منفی مرعوبیت کا مقابلہ۔
3. انسانوں کے لیے سعادت بخش دین کے انسانی پیغام کا احیا۔
4. دور حاضر میں نوع انسانی کو درپیش بنیادی مسائل اور چیلنجوں کا ادراک اور ان کے حل کے مطالعاتی اور فکری روش کا فروغ۔
5. پاکستان کی مشکلات و مسائل کا مطالعہ اور ان کے علمی و تحقیقی حل کی جدوجہد۔
6. ہر قسم کے فلاحی کاموں کی انجام دہی اور جو افراد یا ادارے یہ کام انجم دے رہے ہوں ان کے ساتھ دست تعاون بڑھانا۔
اس ادارے کے پروگرام میں شامل ہے کہ:
اسلامی وطن پاکستان کی بقا و استحکام کے لیے درکار لٹریچر فراہم کیا جائے۔
اسلام کے آسمانی و الٰہی پیغام و نظام کے ماننے والوں کے مابین ٹھوس، آگاہانہ اور باغور ہم آہنگی اور اتحاد پیدا کیا جائے۔
اہل تحقیق و جستجو کی علمی و تحقیقی امداد کی جائے۔
جدید و قدیم علوم اور ان کے ماہرین کے مابین ہم آہنگی اور مطالعات و تحقیقات کا تبادلہ کیا جائے۔
اہل علم و دانش کے درمیان ایک علمی ارتباط پیدا کیا جائے۔