اجلاس ملی یکجہتی کونسل

سربراہی اجلاس ملی یکجہتی کونسل ۵ اگست

رپورٹ اجلاس سپریم کونسل ملی یکجہتی کونسل پاکستان
5اگست 2021، جامع امام الصادق علیہ السلام اسلام آباد
روداد از سید اسد عباس
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا دستوری سربراہی اجلاس صدر جناب صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کی صدارت میں جامع امام صادق علیہ السلام میں منعقد ہوا۔ اس پروگرام کی میزبانی مجلس وحدت مسلمین نے کی ۔یہ اجلاس قبل ازیں اسلام آباد ہوٹل میں منعقد ہونا طے پایا تھا تاہم کرونا کی صورتحال کے سبب اچانک جگہ تبدیل کرنی پڑی ۔ اجلاس میں رکن جماعتوں میں سے بائیس جماعتوں کے قائدین اور نمائندگان نے شرکت کی ۔
(more…)

شہید عارف حسین الحسینی

برسی شہید عارف حسین الحسینی ۳ اگست

جناب سید ثاقب اکبر نے مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام لیاقت باغ میں ہونے والے شہید عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت باغ میں ہونے والے شہید کے چہلم کی نظامت میرے پاس تھی اور آج مجھے دوبارہ یہ موقع ملا ہے ، انھوں نے کہا کہ شہید کی زندگی میں ہونے والی والی ہر قرآن و سنت کانفرنس کا سٹیج سیکریٹری میں تھا ۔ (more…)

حکمت دعا

رمضان المبارک کے پروگرام حکمت دعا

البصیرہ اور سچ ٹی وی کے اشتراک سے گذشتہ برس حکمت دعا کے عنوان سے رمضان المبارک کے لیے خصوصی پروگرام ریکارڈ کیے گئے ۔  ان پروگراموں میں موجود اہم مطالب کوسن کر تحریری صورت میں لایا جا چکا ہے جس کی اصلاح اور تدوین کا کام جاری و ساری Read more…

اجلاس مجلس نظارت

اجلاس مجلس نظارت

مجلس نظارت طلبہ تنظیم امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا پالیسی ساز ادارہ ہے جو اس تنظیم کی سرگرمیوں کی نظارت کرتا ہے اور مختلف پالیسیوں کے حوالے سے اہم فیصلہ جات کرتا ہے ۔ مجلس نظارت میں علماء  اور آئی ایس او کے سینیئر زکے شامل ہوتے ہیں ۔ جناب ثاقب اکبر کو اس برس دو سال کے لیے مجلس نظارت کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ (more…)

نصاب کمیٹی

نصاب کمیٹی کا اجلاس

پاکستان میں پہلی جماعت سے دسویں جماعت تک نصاب کو یکساں کرنے کے حوالے سے حکومت پاکستان نے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی ہیں ۔ اس حوالے سے دینیات کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی میں علامہ شفاء نجفی شامل ہیں ۔ (more…)

فتح مبین کانفرنس

فتح مبین کانفرنس امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان

یہ کانفرنس امام اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ۱۹ جون ۲۰۲۱ کو نیشنل پریس کلب میں منعقد ہوئی جس میں سینیٹر تاج حیدر، راہنما مسلم لیگ صدیق الفاروق ، علامہ امید شہیدی ، علامہ سید ثاقب اکبر ، پیر سعید احمد نقشبندی ، علامہ مفتی گلزار احمد نعیمی ، سید ناصر شیرازی اور عارف الجانی نے خطاب کیا۔ (more…)

محفل مشاعرہ رضوی

محفل مشاعرہ رضوی

ابلاغ اور ثقافتی قونصلیٹ اسلامی جمہوریہ ایران کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ رضوی کا اہتمام کیا گیا جس میں راولپنڈی اسلام آباد کے معروف شعرائے کرام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جناب سید ثاقب اکبر نے بھی اس محفل میں امام خمینی کے حوالے سے اپنا تازہ کلام پیش کیا ۔ (more…)