شہید پاکستان اور اتحاد امت کانفرنس

Published by fawad on

شہید پاکستان اور اتحاد امت کانفرنس

یہ کانفرنس جماعت اہل حرم پاکستان کے تحت جامعہ نعیمیہ میں منعقد کی گئی ۔کانفرنس اہلسنت کے معروف عالم دین اور مفتی گلزار احمد نعیمی کے استاد شہید سرفراز نعیمی کی برسی کی مناسبت سے منعقد ہوئی ۔

اس کانفرنس میں اعظم رانجھا مرکزی صدر انجمن طلبہ اسلام ، مفتی گلزار احمد نعیمی ، سید ناصر عباس شیرازی ، پروفیسرقاری ظفر اقبال ، مفتی عبد الکریم ، مفتی محمد شریف ہزاروی ، سید ضیا ء اللہ شاہ بخاری ، علامہ راجہ ناصر عباس ، مظہر برلاس اور پیر صاحبزادہ ڈاکٹر نور الحق قادری نے خطاب کیا ۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر پیر صاحبزادہ ڈاکٹر نور الحق قادری تھے۔

شہید پاکستان اور اتحاد امت کانفرنس

جناب ثاقب اکبر نے کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مفتی سرفراز نعیمی ہمیشہ اتحاد امت کے لیے کوشاں رہے ، انھوں نے کہا کہ علامہ عارف حسین الحسینی ، مولانا حسن جان اور مولانا سرفراز نعیمی کے قاتل ایک ہی ہیں جن کا مقصد پاکستانی معاشرے سے اتحاد و وحدت کی فضا کو ختم کرنا ہے ۔ جناب ثاقب اکبر نے کہا کہ ان علماء کی فکر کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے ۔ ہمیں اپنی مساجد کے باہر لکھوانا چاہیے کہ مسجد میں ہر مسلک کا مسلمان نماز پڑھ سکتا ہے ایسے ہی اپنے پروگراموں میں ہر مسلک کی نمائندگی کا خیال رکھنا چاہیے ۔انھوں نے کہا کہ اپنے دور کے فتنے کو پہچاننا اور ترجیحات کو سمجھنا دانشمندی اور درست قیادت کی دلیل ہے ۔ جناب ثاقب اکبر نے کہا کہ مفتی سرفراز نعیمی کے بارے کتاب لکھی جائے ہمارے ادارے سے جو خدمت ہو سکے گی انجام دیں گے ۔

شہید پاکستان اور اتحاد امت کانفرنس