برسی شہید عارف حسین الحسینی ۳ اگست

Published by fawad on

شہید عارف حسین الحسینی

جناب سید ثاقب اکبر نے مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام لیاقت باغ میں ہونے والے شہید عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت باغ میں ہونے والے شہید کے چہلم کی نظامت میرے پاس تھی اور آج مجھے دوبارہ یہ موقع ملا ہے ، انھوں نے کہا کہ شہید کی زندگی میں ہونے والی والی ہر قرآن و سنت کانفرنس کا سٹیج سیکریٹری میں تھا ۔

جناب ثاقب اکبر نے کہا کہ  گذشتہ برس بعض فرقہ پرست ملاوں کا فرقہ واریت کے فروغ میں کردار  رہا جسے  ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام مذموم قرار دیا گیا ۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا موقف تھا کہ انفرادی عمل کو کسی بھی مسلک کے ذمے لگانا درست روش نہیں ہے اس برس بھی مجلس وحدت مسلمین کی میزبانی میں اگست کو سپریم کونسل کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں اتحاد کے عزم کا مظاہرہ کیا جائے گا ۔ جناب ثاقب اکبر نے کہا کہ عزادارن محرم الحرام اور اربعین کے اجتماعات میں ایس او پی کا لحاظ رکھتے ہوئے مجالس عزا او رجلوسوں میں شرکت کریں اور اپنے سنی بہن بھائیو ں کو بھی ان پروگراموں میں لائیں ۔ جناب ثاقب اکبر نے مجلس کے حسن انتظام کو سراہا ۔