فتح مبین کانفرنس امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان
یہ کانفرنس امام اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ۱۹ جون ۲۰۲۱ کو نیشنل پریس کلب میں منعقد ہوئی جس میں سینیٹر تاج حیدر، راہنما مسلم لیگ صدیق الفاروق ، علامہ امید شہیدی ، علامہ سید ثاقب اکبر ، پیر سعید احمد نقشبندی ، علامہ مفتی گلزار احمد نعیمی ، سید ناصر شیرازی اور عارف الجانی نے خطاب کیا۔
تمام احباب نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور اسرائیل ظلم و بربریت بالخصوص حالیہ جنگ کے حوالے سے شدید مذمت کی گئی ۔ اجلاس میں مسلم ممالک سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں ۔ اجلاس میں عرب ممالک سےبھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیل سے اپنے سفارتی تعلقات کی بحالی پر نظر ثانی کریں ان کا یہ اقدام مسئلہ فلسطین کے حل کی راہ میں ایک رکاوٹ ہے ۔ اس اجلاس میں مقررین نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ آج مقاومت ایران کے دم قدم سے قائم ہے ۔