سید ثاقب اکبر

یوم القدس اور اسلامی مزاحمت کا نقطۂ نظر

تحریر: ثاقب اکبر

عالمی یوم القدس پر اسلامی مزاحمت کے مختلف قائدین کے بیانات یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ ایک ہی جذبہ ہے جو حق پرست اور شجاع پیشہ مسلمانوں کے دلوں میں برپا ہے۔ وہ پورے یقین کے ساتھ کہہ رہے ہیں کہ اسرائیل نابودی اور زوال کی طرف بڑھ رہا ہے اور دن بدن کمزور سے کمزور تر ہو رہا ہے۔ عالمی سطح پر بیداری کی ایک لہر موجود ہے۔ یقیناً اس بیداری میں ہر سال برپا کیے جانے والے یوم القدس کا ایک بڑا کردار ہے، جس کی بنیاد حضرت امام خمینیؒ نے رکھی تھی۔ آئیے ذیل میں اسلامی مزاحمت کے چند راہنمائوں کے بیانات پر ایک نظر ڈالتے ہیں، جو یوم القدس ہی کی مناسبت سے سامنے آئے ہیں: (more…)

یوم القدس

یوم القدس کے جلوس میں شرکت اور خطاب

اس برس کرونا کی صورتحال کے سبب حکومت نے یوم القدس کے موقع پر کار اور بائیک ریلی کی اجازت دی ۔ مفاد عامہ اور حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہیں ملک بھر میں یوم القدس کے جلوس کا اہتمام کیا گیا ۔ جناب ثاقب اکبر نے آئی ایس او اور مجلس وحدت کے زیر اہتمام منعقدہ ریلی میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ (more…)

ویبینار مسلم دنیا اور صیہونی ریاست کے مابین تعلقات کی بحالی کے اثرات

ویبینار مسلم دنیا اور صیہونی ریاست کے مابین تعلقات کی بحالی کے اثرات

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ اسلامی ایران ۔ لاہور کے تحت حسب ذیل عنوان سے ایک ویبینار منعقد ہوا جس میں دیگر شرکاء کے ہمراہ جناب سید ثاقب اکبر نے بھی شرکت کی اور مسلم دنیا کے چند ممالک ممالک کی جانب سے صہیونی ریاست سے حالات کو معمول پر لانے Read more…

امام علیؑ کی علمی خدمات

۶ مئی امام علی ؑ کی علمی خدمات

البصیرہ کے زیر اہتمام ایک علمی ویبینار بعنوان ’’امام علی ؑ کی علمی خدمات ‘‘ منعقد ہوا اس ویبنینار میں علامہ سید ثاقب اکبر، علامہ مفتی گلزار احمد نعیمی ، علامہ اصغر اسلام عسکری ، علامہ ڈاکٹر محسن نقوی اور مفتی زاھد نے امیر المومنین ع کی علمی خدمات پر روشنی ڈالی ۔یہ ویبینار یوٹیوب اور فیس بک پر آن لائن نشر کیا گیا ۔ (more…)

سید ثاقب اکبر

ناموس رسالت کے قانون کے خلاف یورپی پارلیمان کی قرارداد اور ملی یکجہتی کونسل کا ردعمل

تحریر: ثاقب اکبر

یورپی پارلیمان نے 29 اپریل 2021ء کو بھاری اکثریت سے ایک قرارداد منظور کی ہے، جس میں حکومتِ پاکستان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ توہینِ رسالت کے قانون کی دفعات 295بی اور سی کا خاتمہ کرے۔ اس قرارداد میں یورپی کمیشن سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ 2014ء میں پاکستان کو جی ایس پی (جنرلائزڈ سکیم آف پریفرینسیز) پلس کے تحت دی گئی تجارتی رعائتوں پر فی الفور نظرثانی کرے۔ قرارداد میں حکومتِ پاکستان سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 1997ء کے انسدادِ دہشت گردی کے قانون میں بھی ترمیم کرے، تاکہ توہین رسالت کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں نہ کی جاسکے اور توہین رسالت کے ملزمان کو ضمانتیں مل سکے۔ (more…)

یوم مزدور

یوم مزدور کے حوالے سے ویبینار

یکم مئی یوم مزدور کے حوالے سے جناب سید ثاقب اکبر نے امت واحدہ کے زیر اہتمام  منعقدہ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انبیاء کی جدوجہد محروم طبقے کی نجات کے لیے تھا ۔ حضرت موسی علیہ السلام نے بنی اسرائیل کی آزادی کے لیے اقدام کیا ۔ اسی طرح حضرت یوسف، حضرت شعیب علیہ السلام اور نبی کریم ؐ نے مجبور اور پسماندہ طبقے کے لیے قیام کیا۔ (more…)

یوم القدس

۳مئی یوم القدس کے عنوان سے کانفرنس

یوم القدس کے عنوان سے فلسطین فاونڈیشن کے زیر اہتمام پریس کلب اسلام آباد میں ایک کانفرنس میں شرکت کی جس میں مسلم لیگ کے مرکزی راہنما صدیق الفاروق ، سید ثاقب اکبر ، مفتی گلزار احمد نعیمی ، عبد اللہ گل اور سید ناصر شیرازی نے خطاب کیا ۔اس موقع پر درج ذیل پریس ریلیز جاری کی گئی : (more…)

قرآن آئین زندگی ۔

ماہ اپریل قرآن آئین زندگی ۔۔خصوصی رمضان پروگرام سچ ٹی وی

ان پروگراموں میں اتحاد امت ، روزے کا فلسفہ ، اخلاقیات ، سماجی مسائل ، اولاد کے حقوق ، والدین کے حقوق، شب قدر، جمعۃ الوداع ، اسلامی مواخات ، مسئلہ فلسطین ، مسئلہ کشمیر ، امت مسلمہ کی وحدت  جیسے موضوعات زیر بحث آئے ۔ (more…)

سید ثاقب اکبر

انصار اللہ یمن شہر ماٰرب کے دروازے پر

تحریر: ثاقب اکبر

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یمن کی عوامی رضاکار فوج ماٰرب شہر سے تقریباً دو کلو میٹر کے فاصلے پر پہنچ چکی ہے۔ مرکز شہر سے یہ فاصلہ پانچ کلو میٹر رہ گیا ہے۔ عالمی سطح پر یہ توقع کی جا رہی ہے کہ سید عبدالمالک حوثی کی قیادت میں جارحین کے خلاف آزادی کی جنگ لڑنے والے تاریخ میں ایک نیا باب مکمل کرنے کو ہیں۔ امریکی سرپرستی میں 6 سال سے زیادہ عرصہ سے مسلط کردہ جنگ ایک نئے مرحلے میں داخل ہونے کو ہے۔ آج (27 اپریل2021ء) صبح سے خبر رساں ادارے یہ اطلاع دے رہے ہیں کہ یمنی افواج ماٰرب شہر کی طرف بڑھتے ہوئے اس وقت تومۃ العلیا کو آزاد کروا چکی ہیں۔ (more…)