یوم مزدور کے حوالے سے ویبینار

Published by fawad on

یوم مزدور

یکم مئی یوم مزدور کے حوالے سے جناب سید ثاقب اکبر نے امت واحدہ کے زیر اہتمام  منعقدہ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انبیاء کی جدوجہد محروم طبقے کی نجات کے لیے تھا ۔ حضرت موسی علیہ السلام نے بنی اسرائیل کی آزادی کے لیے اقدام کیا ۔ اسی طرح حضرت یوسف، حضرت شعیب علیہ السلام اور نبی کریم ؐ نے مجبور اور پسماندہ طبقے کے لیے قیام کیا۔

 محروموں کے لیے آواز بلند کرنا خدا پرستوں کا ہی کام ہے ، جب لینن اور کارل مارکس جیسے لوگ محروم کے لیے آواز بلند کریں گے تو اس کا نتیجہ وہی نکلے گا جو اشتراکی نظام کا نکلا ہے۔ اس ویبینار میں جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما ڈاکٹر فرید پراچہ اور منہاج القرآن کے مرکزی راہنما رحیق عباس نے بھی خطاب کیا۔اس ویبینار کا لنک درج ذیل ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=7a4IBkfHiHo

یوم مزدور