فتح مبین کانفرنس

فتح مبین کانفرنس امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان

یہ کانفرنس امام اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ۱۹ جون ۲۰۲۱ کو نیشنل پریس کلب میں منعقد ہوئی جس میں سینیٹر تاج حیدر، راہنما مسلم لیگ صدیق الفاروق ، علامہ امید شہیدی ، علامہ سید ثاقب اکبر ، پیر سعید احمد نقشبندی ، علامہ مفتی گلزار احمد نعیمی ، سید ناصر شیرازی اور عارف الجانی نے خطاب کیا۔ (more…)

سید ثاقب اکبر

کیا عراق سے امریکا کے ذلت آمیز انخلا کے دن آ پہنچے ہیں؟

3 جنوری 2020ء کی صبح بغداد ائیرپورٹ سے نکلتے ہوئے ایران اور عراق کے دو محبوب کمانڈروں اور ان کے ساتھیوں کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایما پر شہادت کے بعد ایران نے اپنے انداز سے انتقام لینے کا اعلان کیا اور عراق کی پارلیمنٹ نے اتفاق رائے سے امریکی افواج کو عراقی سرزمین چھوڑ جانے کے لیے کہا۔ عراقی عوام امریکا کے ہاتھوں جس قتل و کشتار کے سمندر کو عبور کرکے آئے ہیں، اس کی کی مثال پوری تاریخ انسانیت میں نہیں ملتی۔ (more…)

محفل مشاعرہ رضوی

محفل مشاعرہ رضوی

ابلاغ اور ثقافتی قونصلیٹ اسلامی جمہوریہ ایران کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ رضوی کا اہتمام کیا گیا جس میں راولپنڈی اسلام آباد کے معروف شعرائے کرام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جناب سید ثاقب اکبر نے بھی اس محفل میں امام خمینی کے حوالے سے اپنا تازہ کلام پیش کیا ۔ (more…)

ڈاکٹر محمد علی نقوی امام خمینی کا سچا پیروکار

۱۰ جون ڈاکٹر محمد علی نقوی امام خمینی کا سچا پیروکار

امام خمینی کی برسی کی مناسب سے امامیہ اسٹوڈنٹص آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی شخصیت پر یہ سیمینار آن لائن منعقد ہوا جس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کئی ایک سینیئر برادران نے شرکت کی ان حضرات نے ڈاکٹر محمد علی نقوی کی شخصیت اور ان کی امام خمینی سے محبت پر روشنی ڈالی۔ (more…)

مشترکات کی اہمیت اور ضرورت

۹ جون مشترکات کی اہمیت اور ضرورت

سحر ٹی وی کا یہ پروگرام ڈاکٹر ندیم عباس بلوچ کی میزبانی میں ایک عرصے سے جاری ہے اس پروگرام کی ریکارڈنگ ہادی ٹی وی کے سٹوڈیو میں ہوتی ہے ۔ پروگرام میں جناب ثاقب اکبر نے امت مسلمہ کے مشترکات اور ان کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور میزبان کے سوالات کے جوابات دئیے ۔ یہ پروگرام سحر ٹی وی پر نشرہوا۔ (more…)

سید ثاقب اکبر

طالبان کی مسلسل پیش قدمی اور افغانستان کا مستقبل

گذشتہ چند دنوں میں افغانستان میں طالبان نے پے در پے فتوحات حاصل کی ہیں۔ انھوں نے بہت سے چھوٹے بڑے قصبوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ سرکاری فوجیں پسپا ہو رہی ہیں۔ کابل میں ایک تشویش و اضطراب کا عالم ہے۔ برسراقتدار سیاستدان اپنے حامیوں میں اسلحہ تقسیم کر رہے ہیں۔ انھیں کسی بھی وقت توقع ہے کہ طالبان کابل کا محاصرہ کر لیں گے۔ اگرچہ طالبان نے ابھی تک بڑے شہروں میں سے کسی پر قبضہ نہیں کیا، لیکن سرکاری فوجوں کی جو نفسیاتی کیفیت سامنے آرہی ہے، اس کے پیش نظر کہا جاسکتا ہے کہ وہ کسی بڑی جنگ کے لیے آمادہ نہیں ہیں۔ (more…)

اورکزی؛ قومی وحدتِ کونسل کی جانب سے "مسئلہ فلسطین افکار امام خمینی کے تناظر میں” کے عنوان سے عظیم الشان اجتماع

حوزہ/ جامع مسجد کریز ضلع اورکزی میں حضرت امام خمینی رح کی بتیسویں برسی کے حوالے سے قومی وحدتِ کونسل کی طرف سے ‘مسئلہ فلسطین افکار امام خمینی کے تناظر میں’ کے عنوان سے عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں جید علماء کرام نے خطاب فرمایا اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ (more…)

رہبر انقلاب اسلامی امام خمینی کا طاغوت کے خلاف اہم کردار

اصغریہ علم و عمل رہبر انقلاب اسلامی امام خمینی کا طاغوت کے خلاف اہم کردار

امام خمینی کی برسی کی مناسب سے ایک آن لائن سیمینار اصغریہ علم و عمل تحریک کے زیر اہتمام منعقد ہوا ۔ یہ تحریک انقلاب اسلامی ایران کے بعد سے قائم ہے اور صوبہ سندھ میں فعال ہے ۔ یہ تحریک انقلاب اسلامی کا ہر اول دستہ ہے ۔ (more…)