مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام نصاب میں ترامیم پر نشست میں شرکت

جناب ثاقب اکبر نے مجلس وحدت کے زیر اہتمام نصاب تعلیم میں ترامیم پر غور و فکر کے لیے ایک نشست میں شرکت کی ۔اس نشست میں مجلس کے مسئولین کے علاوہ اہم شیعہ شخصیات منجملہ سید اماتیاز علی رضوی ، مولانا افتخار مرزا اور دیگر نے بھی شرکت کی Read more…

نصاب تعلیم میں ترامیم کے حوالے سے علامہ شیخ محسن علی نجفی سے ملاقات

نصاب تعلیم میں ترامیم اور دیگر قومی امور پر زعمائے ملت منجملہ علامہ شیخ محسن علی نجفی ، علامہ افتخار حسین نقوی ،  سید ثاقب اکبر ،علامہ شبیر میثمی ، علامہ عارف حسین واحدی ، علامہ شیخ شفاء نجفی، ڈاکٹر ابن حسن ڈاکٹر محمد ثقلین ،زاہد علی آخوند زادہ ، Read more…

جسٹس اینڈ پیش کمیشن

جسٹس اینڈ پیس کمیشن کے اجلاس میں شرکت

جسٹس اینڈ پیس کمیشن کے زیر اہتمام یوم امن کی تقریب میں مختلف ادیان کے ماننے والوں کے ساتھ ایک پروگرام میں چئیرمین البصیرہ جناب ثاقب اکبر نے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلام تمام سابقہ ادیان اور آنے والی اہم شخصیات جو خیر کی جانب دعوت دیں کے احترام کی بات کرتا ہے انھوں نے قرآن کریم کی آیات کے حوالے کے ساتھ ثابت کیا کہ مختلف مذاہب کی عبادت گاہیں مسلمانوں کے نزدیک محترم ہیں ۔ جناب سید ثاقب اکبر نے بین المذاہب ہم آہنگی پر زور دیا اور کہا کہ ہم اگر مختلف شخصیت کے آثار کو دیکھیں تو انھوں نے محبت و ہم آہنگی کی بات کی ۔ (more…)

اجلاس ملی یکجہتی کونسل

ملی یکجہتی کونسل کا مشاورتی اجلاس

ملی یکجہتی کونسل کی ایک اہم مشاورتی نشست کونسل کے سیکریٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل جناب سید ثاقب اکبر کے مابین اسلام آباد میں ہوئی جس میں تنظیم کے پروگراموں ، انتخابی شیڈول اور دیگر اہم امور کو حتمی شکل دی گئی ۔ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مختلف صوبوں کے زیر اہتمام ہونے والی کانفرنسوں کے بارے بھی حتمی فیصلے کیے گئے ۔ (more…)

شیخ تجمل الاسلام

اے پی ایچ سی کے زیر اہتمام تعزیزی ریفرینس سے خطاب

شیخ تجمل الاسلام کے سانحہ ارتحال کی مناسبت سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیر اہتمام ایک تعزیتی ریفرنس ہوا جس سے کنوینیئر اے پی ایچ سی غلام محمد صفی ، کے ایم ایس کے ڈائریکٹر شہباز صاحب ، راجہ نجابت حسین ، سید ثاقب اکبر ، عابد عباسی ، نذیر قریشی ، زاہد ستی ، سید فیض نقش بندی ، فاروق رحمانی کنوینیئر اے پی ایچ سی اور دیگر نے خطاب کیا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی سید مسعود احمد خان اور صدر محفل وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک جناب سید فخر امام تھے ۔اس تقریب کی نظامت کے فرائض شیخ عبد المتین نے انجام دئیے ۔ جناب سید ثاقب اکبر نے ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ تجمل الاسلام کے نظریات ، ان کے ماضی اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے ان کی خدمات کو سراہا ۔ (more…)

اجلاس دستور کمیٹی ملی یکجہتی کونسل پاکستان

اجلاس دستور کمیٹی ملی یکجہتی کونسل پاکستان

شرکاء
:لیاقت بلوچ سربراہ دستور کمیٹی ، سید ثاقب اکبر ڈپٹی سیکریٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل ،علامہ عارف حسین واحدی سیکریٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان ،پیر سید صفدر شاہ گیلانی سیکریٹری جنرل جمعیت علمائے پاکستان ،سید ناصر شیرازی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین،قاری شیخ یعقوب سیکریٹری جنرل تحریک حرمت رسول ، مولاناعبد الغفار روپڑی امیر جماعت اہل حدیث،مفتی معرفت شاہ صدر ہدیۃ الہادی پاکستان،ڈاکٹر امتیاز احمدمرکزی راہنما تنظیم اسلامی ،سید عبد الوحید شاہ تحریک حرمت رسول ؐ،مولانا محمد طیب نمائندہ عالمی مجلس ختم نبوت،طاہر رشیدتنولی سیکریٹری مالیات ،پیر سید لطیف الرحمان شاہ رابطہ سیکریٹری اور سید اسد عباس رابطہ سیکریٹری ملی یکجہتی کونسل پاکستان۔
(more…)

اجلاس ملی یکجہتی کونسل ۲۳ آگست

مشاورتی اجلاس ملی یکجہتی کونسل پاکستان ۲۳ اگست

اسلام آباد ( )ملی یکجہتی کونسل کا ایک مشاورتی اجلاس کونسل کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں کونسل کے مرکزی دفتر جامعہ نعیمیہ میں منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں مجوزہ دستوری ترامیم ،مرکزی کابینہ ، مجلس عاملہ اور کونسل کے کمیشنز کےحوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کونسل کے تمام صوبوں کی تنظیم نو کے لیے شیڈول تیار کیا جائے گا،کونسل کا سالانہ پروگرام تیار کرکے مجلس عاملہ کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔اس نشست میں فیصلہ کیا گیا کہ کونسل کے سیکریٹریٹ کے حوالے سے بجٹ تیار کرکے عاملہ سے اس کی منظور لی جائے گی ۔اجلاس میں اس امر پر اتفاق رائے کیا گیا کہ جب تک مجوزہ ترامیم کی سپریم کونسل سے منظوری نہیں لی جاتی اسے موجودہ دستور کے مطابق چلایا جائے گا ۔ (more…)

اجلاس ملی یکجہتی کونسل

سربراہی اجلاس ملی یکجہتی کونسل ۵ اگست

رپورٹ اجلاس سپریم کونسل ملی یکجہتی کونسل پاکستان
5اگست 2021، جامع امام الصادق علیہ السلام اسلام آباد
روداد از سید اسد عباس
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا دستوری سربراہی اجلاس صدر جناب صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کی صدارت میں جامع امام صادق علیہ السلام میں منعقد ہوا۔ اس پروگرام کی میزبانی مجلس وحدت مسلمین نے کی ۔یہ اجلاس قبل ازیں اسلام آباد ہوٹل میں منعقد ہونا طے پایا تھا تاہم کرونا کی صورتحال کے سبب اچانک جگہ تبدیل کرنی پڑی ۔ اجلاس میں رکن جماعتوں میں سے بائیس جماعتوں کے قائدین اور نمائندگان نے شرکت کی ۔
(more…)

اجلاس مجلس نظارت

اجلاس مجلس نظارت

مجلس نظارت طلبہ تنظیم امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا پالیسی ساز ادارہ ہے جو اس تنظیم کی سرگرمیوں کی نظارت کرتا ہے اور مختلف پالیسیوں کے حوالے سے اہم فیصلہ جات کرتا ہے ۔ مجلس نظارت میں علماء  اور آئی ایس او کے سینیئر زکے شامل ہوتے ہیں ۔ جناب ثاقب اکبر کو اس برس دو سال کے لیے مجلس نظارت کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ (more…)