ملی یکجہتی کونسل کی سپریم کونسل کا اجلاس 5 اگست 2021ء کو جامع امام صادق علیہ السلام، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کی۔ اس اجلاس کی میزبان مجلس وحدت مسلمین تھی۔ اجلاس میں تین سال کے لیے صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کو کونسل کا صدر اور جناب لیاقت بلوچ کو سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ اس اجلاس میں کونسل کی 22 رکن جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی، جن میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس، کونسل کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ، تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، امیر ہدیۃ الہادی پاکستان پیر ہارون علی گیلانی سیکریٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ عارف حسین واحدی، سربراہ اسلامی جمہوری محاذ مولانا حافظ زبیر احمد ظہیر، جمعیت علمائے اسلام (سینئر)کے امیر پیر عبد الرحیم نقشبندی، تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ، جماعت اہل حدیث کے امیر حافظ عبد الغفار روپڑی۔ (more…)