مگر ہم غدار نہیں

Published by fawad on

تحریر : سیدہ ہما مرتضی

منظور پشتین امن مارچ کرتا ہے تو اس پر غداری کا مقدمہ درج ہو جاتا ہے بولان میں گزشتہ دنوں بلوچ بچوں اور خواتین کو جبری گمشدہ کر دیا جاتا ہے۔ ۔ اگر وہ لوگ اواز اُٹھائیں وہ بھی غدار، پختون اپنے حق کے لیے اواز اُٹھائیں تو غدار، بلوچ اپنے مسنگ پرسن کے لیے دھرنا دیں تو جب اقتدار میں حکمران نہیں ہوتے تو جا کر اس دھرنے میں شرکت کرتے ہیں مگر جب اقتدار میں آتے تو بیان دیتے ہیں کہ ہم بھی ان کے ساتھ مل کر اواز اُٹھائنگے حکمران تک مجبور، گلگت بلتستان والے اپنے بنیادی حق ، صاف پانی ،بجلی، روڈ ، کالج ، ہسپتال یا ایک گائنی کی ڈاکٹر ہی اپنے علاقے کے لیے مانگ لیں احتجاج کرتے ہوئے تو اُن پر شیڈول فور اور اے ٹی اے لگ جاتا ہے ۔

ہر کسی کو غداری کا سرٹفیکٹ اپنے حق کے لیے بولنا جُرم اپنے علاقے کے امن کے لیے امن مارچ کرنا جُرم ۔۔۔۔۔تو جناب اب آئیں پنجاب کی طرف اب پنجاب کی طرف سے آواز انا شروع ہوئی اور وہ بھی سب سے الگ کہ ہمیں حقیقی آزادی چاہیے ،_ہے حق ہمارا ازادی، تیرا باپ بھی دے گا ازادی اور یہ نعرے مسلسل چھ ماہ سے پنجاب میں پی ٹی آئی والے لگا رہے ، نعروں میں یہ جرنل کرنل بھی ہے اور کسی کی ہمت نہیں ہو رہی پنجاب والوں پر غداری کا لیبل لگائیں اُلٹا اعلی حضرات کی جانب سے وضاحتی بیان انے شروع ہو گئے کہ” ہم سے غلطی ہو سکتی ہے مگر ہم غدار نہیں ” اور وہ بھی انہوں نے ا کر کہا جو کبھی میڈیا پر نہیں آتے ۔

ghaddar
فائل فوٹو

ہم غدار اور سازشی نہیں ہوسکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر

https://www.express.pk/story/2392401/1/

یہ سب خان کی وجہ سے ہوا جس نے بتایا ہم میں سے کوئی غدار نہیں سب اپنے صوبے کے لیے بنیادی حق مانگتے ہیں تعلیم کا حق، صحت کا حق، امن کا حق، اور اگر ان سب کے بعد ہم غدار ٹھہرائے جائنگے تو پھر صفائی پر آپ بھی مجبور ہوں گے کہ غلطی ہو سکتی مگر غدار نہیں تو جناب اعلی یہ پختون، یہ بلوچ، یہ مہاجر، یہ گلگتی یہ بلتی بھی غدار نہیں ہو سکتے یہ سب بھی اپنے اپنے علاقے کے لیے صرف حق مانگنے کے لیے پُرامن احتجاج کرتے ہیں اس لیے ان پر غداری کی ایف آئی آر کرنا بند کریں ، ورنہ ایف آئی آر تو خان بھی اب کی بار کرانا چاہ رہا اور پنجاب کے لوگوں نے کل سے اسلام اباد آنے جانے کے راستے اسی لیے بند کر رکھے کہ جو نام خان کہہ رہا وہ کیوں نہیں ایف آئی آر میں عرش سے اُترا کوئی نہیں عام سویلین ہیں سب اگر جُرم نہیں کیا، معصوم ہیں، تو رانا ثناء، شہباز شریف خود جائیں تھانے اور کہیں پولیس کو کرو ایف آئی آر درج ہم سامنا کریں گے اس غلط الزام کا اور بے جرم ہی ثابت ہوں گے صاحب ایف آئی آر درج کرتے وقت آپ لوگ بھی خیال کیا کریں کہ غدار کوئی نہیں سب اپنے ملک پاکستان سے محبت کرتے ہیں اور صرف امن چاہتے ہیں ۔۔۔

یہ بھی پڑھیں: https://albasirah.com/urdu/pak-khawateen-kirdar/