میں نے عمران خان سے کیا سیکھا ۔۔۔

Published by fawad on

imran khan

ہما مرتضیٰ

آپ لوگوں کے لیے وہ عام ہو گا مگر میرے لیے میرا لیڈر، قائد، استاد ہے۔ میں ہر روز اس کے لیکچرز، اس کے خطاب و تقریر سنتی ہوں۔ ہر روز وہ جینے کے نئے گُر سکھاتا ہے، جب کبھی مجھے لگتا ہے میں ہار رہی اس کی تقریر سامنے آجاتی ہے ہار کبھی نہیں ماننا۔ جب مجھے لگتا میں ڈر رہی ہوں، اس کے جملے سُنائی دیتے خوف کا بُت توڑ دو جب مجھے لگتا: میں ماضی کے تکلیف دہ وقت سے پریشان ہو رہی ہوں، تب وہ کہتا آگے بڑھو۔۔۔ جب بڑھ چکی تو پیچھے سب کشتیاں جلا دو۔ جب مجھے لگتا میں تھک کر گر رہی ہوں، وہ کہتا ہے زندگی میں بڑا انسان بننے کے لیے ہم گر گر کر سیکھتے ہیں۔۔۔

اُٹھو اور پھر نئے سرے سے شروع کرو جب مجھے لگتا میرا یہ خواب پورا نہیں ہوسکتا ہے، وہ کہتا ہے: اپنے خواب کو حاصل کرنے کے لیے جنون والی کیفیت اختیار کرو، پلان بی مت بناؤ اسی ایک خواب کو لے کر چلو یہ مت سوچو یہ نہیں ہوگا، تو یہ کر لوں گا۔ "نہیں” بلکہ اسی خواب کے لیے ہر ممکن کوشش کرو۔ خدا پر یقین رکھو جب مجھے لگتا میرا آج کا کام یہ ٹھیک سے نہیں ہوا یا میرے کام خراب کیوں ہو رہے ہیں۔ وہ کہتا ہے: سوچو! بار بار سوچو، کدھر غلطی کر رہی ہو؟ کس وجہ سے ناکام ہو رہی ہو؟ رات سونے سے پہلے بار بار سوچو! پھر اگلے دن اس غلطی کو مت دوبارہ دہراؤ اور زندگی بھر وہ غلطی مت کرو۔ جن کی وجہ سے پہلے زندگی میں مشکل کا شکار رہی ہو۔۔۔ بس یہ ہے میرا خان یہ ہے میرا لیڈر جس سے ہر روز میں کچھ نیا سیکھتی ہوں۔ جس کی وجہ سے زندگی میں آگے بڑھ رہی ہوں۔۔۔

یہ بھی پڑھیں: طاقتور حلقوں کو خان سے کیا مسئلہ ہے؟ https://albasirah.com/urdu/taqatwar-halqo-ko-khan/