سچ ٹی وی کا دورہ اور نصاب تعلیم میں ترامیم کے حوالے سے ایک نشست

Published by fawad on

نصاب میں ترامیم کے حوالے سے سچ ٹی وی کے دفتر میں ایک نشست  منعقد ہوئی جس میں علامہ افتخار حسین نقوی ، علامہ شبیر میثمی ، علامہ عارف حسین واحدی ، علامہ حسنین گردیزی ، ڈاکٹر سید ابن حسن، ڈاکٹر ثقلین، انور علی اخونزادہ اور دیگر اہم شخصیات شریک ہیں۔حکومت پاکستان نے ملک میں یکساں نصاب تعلیم رائج کرنے کے لیے تمام جماعتوں کا یکساں نصاب مرتب کیا ہے اس نصاب میں سوشل سائنسز کی کتب میں اہل بیت ؑ کے نہ ہونے کے برابر تذکرے کے حوالے سے شیعہ قوم کو تحفظات ہیں جس کے سبب تعلیمی ماہرین کے اجلاس منعقد ہو رہے ہیں ۔ یہ وفود حکومتی اراکین سے بھی ملاقات کریں گے ۔