اجلاس مجلس نظارت
مجلس نظارت طلبہ تنظیم امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا پالیسی ساز ادارہ ہے جو اس تنظیم کی سرگرمیوں کی نظارت کرتا ہے اور مختلف پالیسیوں کے حوالے سے اہم فیصلہ جات کرتا ہے ۔ مجلس نظارت میں علماء اور آئی ایس او کے سینیئر زکے شامل ہوتے ہیں ۔ جناب ثاقب اکبر کو اس برس دو سال کے لیے مجلس نظارت کا حصہ بنایا گیا ہے ۔
مجلس نظارت کا ایک اہم اجلاس ۲۰ جون ۲۰۲۱ کو ایمز سکول سترہ میل اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں نظارت کے اراکین علامہ امتیار رضوی ، علامہ حسنین گردیزی ، علامہ شبیربخاری ، ڈاکٹر عقیل موسی ، مرکزی صدر عارف الجانی ، سید ناصر شیرازی ، حسن زیدی ، آفتاب میرانی ، زاہد علی کاچو ، تہور عباس ، روزی علی ، یافث ہاشمی اور سید ثاقب اکبر نے شرکت کی ۔ اس اجلاس میں نظارت کے ایجنڈہ کے مطابق گفتگو ہوئی اور اہم فیصلہ جات کیے گئے ۔
Share this content: