ملی یکجہتی کونسل کا مشاورتی اجلاس
ملی یکجہتی کونسل کی ایک اہم مشاورتی نشست کونسل کے سیکریٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل جناب سید ثاقب اکبر کے مابین اسلام آباد میں ہوئی جس میں تنظیم کے پروگراموں ، انتخابی شیڈول اور دیگر اہم امور کو حتمی شکل دی گئی ۔ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مختلف صوبوں کے زیر اہتمام ہونے والی کانفرنسوں کے بارے بھی حتمی فیصلے کیے گئے ۔
تنظیم نو ودورہ جات کا خاکہ
• ملی یکجہتی کونسل شمالی پنجاب اسلام آباد ۶ اکتوبر ۲۰۲۱، بروز بدھ
• ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب ملتان ۷ اکتوبر۲۰۲۱، بروز جمعرات
• ملی یکجہتی کونسل آزادجموںو کشمیر مظفر آباد ۱۳ اکتوبر ۲۰۲۱، بروز بدھ
• ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا پشاور ۱۴اکتوبر ۲۰۲۱، بروز جمعرات
• ملی یکجہتی کونسل سندھ کراچی ۲۰ اکتوبر ۲۰۲۱ ،بروز بدھ
• ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کوئٹہ ۲۱اکتوبر ۲۰۲۱، بروز جمعرات
• ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب لاہور ۲۷اکتوبر ۲۰۲۱، بروز بدھ
گلگت بلتستان کے لیے تاریخوں کا اعلان الگ سے کیا جائے گا کیونکہ وہاں انتخاب تاخیر سے ہوا تھا مجوزہ تاریخیں(28,29 ,30اکتوبر 2021(
کانفرنسوں کا شیڈول
o کراچی میزبان ’’جماعت اسلامی‘‘۔۔۔زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل سندھ
o لاہور میزبان ’’تنظیم اسلامی‘‘ ۔۔ زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل وسطی پنجاب
o اسلام آباد میزبان’’اسلامی تحریک پاکستان‘‘۔۔۔ زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل پاکستان شمالی پنجاب
o ربیع الاقول کنونشن سنٹر اسلام آباد میں مرکزی پروگرام میزبان ’’مجلس وحدت مسلمین پاکستان‘‘ ۔۔زیر اہتمام ملی یکجہتی کونسل پاکستان
o عناوین:اسلامی تہذیب کا تحفظ،ریاست مدینہ دعوی اور حقائق ،نظریہ پاکستان کا تحفظ اور اتحاد امت