ملی یکجہتی کونسل کے راہنماؤں کی مشاورتی میٹنگ

Published by fawad on

ملی یکجہتی کونسل کی میٹنگ

اسلام آباد (۲۳ مئی ۲۰۲۱)، سیکریٹری جنرل اسلامی تحریک علامہ عارف واحدی کی رہائشگاہ پر ملی یکجہتی کونسل کے راہنماؤں جناب لیاقت بلوچ سیکریٹری جنرل اور جناب ثاقب اکبر ڈپٹی سیکریٹری جنرل کی مشاورتی میٹنگ۔

 ان رہنماؤں نے دیگر قائدین کی آراء کی روشنی میں کونسل کو مزید فعال کرنے، اسے وسعت دینے اور اُمت کی مشکلات کو مل کر حل کرنے پر تفصیلی بات چیت کی۔میٹنگ میں ملی یک جہتی کونسل گلگت بلتستان کے صدر علامہ شیخ مرزا علی بھی شریک ہوئے، انھوں نے گلگت بلتستان میں کونسل کی سرگرمیوں اور فعالیت سے آگاہ کیا۔ کونسل کے راہنماؤں نے گلگت میں گذشتہ دنوں فرقہ واریت کی نئی لہر کی روک تھام کے حوالے سے اور امن، بین المسالک ہم آہنگی اور اتحادِ امت کے لیے تمام رکن جماعتوں اور تمام مسالک کے راہنماؤں کی کوششوں کو سراہا۔

ملی یکجہتی کونسل کی میٹنگ

ملی یک جہتی کونسل گلگت بلتستان کے صدر علامہ شیخ مرزا علی نے کونسل کے مرکزی راہنماؤں کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت بھی دی، جسے قبول کر لیا گیا، ان شاء اللہ، ملی یک جہتی کونسل کا مرکزی وفد جلد گلگت بلتستان کا دورہ کرے گا اور بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا، نیز اس حوالے سے غلط فہمیوں اور دیگر مشکلات کا مل جُل کر ازالہ کیا جائے گا۔(ادارہ)