مشاورتی اجلاس ملی یکجہتی کونسل پاکستان ۲۳ اگست

Published by Murtaza Abbas on

اجلاس ملی یکجہتی کونسل ۲۳ آگست

اسلام آباد ( )ملی یکجہتی کونسل کا ایک مشاورتی اجلاس کونسل کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں کونسل کے مرکزی دفتر جامعہ نعیمیہ میں منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں مجوزہ دستوری ترامیم ،مرکزی کابینہ ، مجلس عاملہ اور کونسل کے کمیشنز کےحوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کونسل کے تمام صوبوں کی تنظیم نو کے لیے شیڈول تیار کیا جائے گا،کونسل کا سالانہ پروگرام تیار کرکے مجلس عاملہ کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔اس نشست میں فیصلہ کیا گیا کہ کونسل کے سیکریٹریٹ کے حوالے سے بجٹ تیار کرکے عاملہ سے اس کی منظور لی جائے گی ۔اجلاس میں اس امر پر اتفاق رائے کیا گیا کہ جب تک مجوزہ ترامیم کی سپریم کونسل سے منظوری نہیں لی جاتی اسے موجودہ دستور کے مطابق چلایا جائے گا ۔

اس اہم اجلاس میں کونسل کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ثاقب اکبر ، جمعیت علمائے پاکستان کے جنرل سیکریٹری پیر سیدمحمد صفدر گیلانی ، علماء و مشائخ رابطہ کونسل کے سربراہ خواجہ معین الدین کوریجہ ، جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی ،ہدیہ الہادی کے نائب امیر رضیت باللہ ، مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر شیرازی ،جے یو پی کےجوائنٹ سیکریٹری طاہر تنولی ، کونسل کے رابطہ سیکریٹری پیر لطیف الرحمان شاہ اور البصیرہ کے رکن سید اسد عباس نے بھی شرکت کی ۔