۴جون ۲۰۲۱ امام خمینی اور اتحاد امت

Published by fawad on

امام خمینیؒ اور اتحاد امت

کلچرل قونصلیٹ جمہوری اسلامی ایران اسلام آباد ، البصیرہ ٹرسٹ اور جماعت اہل حرم کے اشتراک سےامام خمینی اور اتحاد امت اسلامی سیمینار کا انعقاد , اس سمینار میں ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ثاقب اکبر ،علامہ شفاء نجفی ،علامہ انیس الحسنین ، علامہ حیدر علوی کے علاوہ منہاج القرآن اور جماعت اسلامی کے وفود نے بھی شرکت کی۔

امام خمینیؒ اور اتحاد امت

حضرت امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کی 32 ویں برسی کی مناسبت سے کلچرل قونصلر سفارت جمہوری اسلامی ایران اسلام آباد ، البصیرہ ٹرسٹ اور جماعت اہل حرم کے باہمی اشتراک سے خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران راولپنڈی میں حضرت امام خمینی اور اتحاد امت اسلامی کے عنوان سے ایک سمینار منعقد ہوا ۔سیمینار کی صدارت عزت مآب سید محمد علی حسینی سفیر محترم جمہوری اسلامی ایران نے کی اس سیمینار میں علمائے کرام، شعراء وادباء کے علاوہ راولپنڈی اسلام آباد کی علمی ، سیاسی اور ثقافتی شخصیات نے شرکت کی ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ سے مولانا ظہیر الحسن کربلائی اور اے بی جعفری نے شرکت کی جس پر پروگرام کےمیزبان ثقافتی قونصلر جناب احسان خزاعی نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں مجلس وحدت مسلمین کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے لیے خصوصی طور پر شرکاء سمینار سے دعائے صحت کی اپیل بھی کی۔

اس سمینار میں ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ثاقب اکبر ،علامہ شفاء نجفی ،علامہ انیس الحسنین ، علامہ حیدر علوی کے علاوہ منہاج القرآن اور جماعت اسلامی کے وفود نے بھی شرکت کی۔