×

حق دو تحریک

huma murtaza

حق دو تحریک

ہما مرتضٰی 

کیا اپ کو معلوم ہے گوادر میں حق دو تحریک کب سے چل رہی ہے؟ کیا اپ کو پتہ ہے اس تحریک کو لیڈ کون کر رہا ہے؟ کیا اپ کو پتہ ہے ان لوگوں نے کب سے دھرنہ دیا ہوا ہے؟ کیا اپ کو پتہ ہے ان کے مطالبات کیا ہیں؟ کیا آپ کو پتہ ہے یہ لوگ کشمیر و فلسطین سے زیادہ مظلوم لوگ ہیں کیونکہ یہ اپنی ہی ریاست کے جبر کا شکار ہیں چلیں اج اپ کو تفصیل بتاتی ہوں گوادر میں جاری حق دو تحریک کے بانی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا تعلق گوادر کے مضافاتی علاقے سُربندن سے ہے اور ان کا خاندان شروع سے ماہی گیروں سے منسلک رہا ہے،حق دو تحریک میں سب سے اہم کردار ماسی زینی کا ہے یہ عمر رسیدہ خاتون بہت متحرک ہیں یہ کوئی سیاسی سماجی سوشل میڈیا ایکٹویسٹ نہیں ایک عام غریب دیہاتی خاتون ہے، جو حق دو تحریک کے لیے خواتین کو متحرک کرتی نظر آتی ییں۔ خواتین کو باہر نکالتی ہے ، گوادر میں جاری اس تحریک کی اہم بات کہ خواتین کی ایک بڑی تعداد اس میں شریک ہے۔

چیئرمین حق دو تحریک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے: وزیر داخلہ https://www.independenturdu.com/node/124506

حق دو تحریک کسی سیاسی جماعت کا احتجاج نہیں ہے بلکہ اس میں عام عوام شامل ہے ماہی گیر، طالب علم، اساتذہ، تاجر اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں اس تحریک کے مطالبات میں سے سب سے بڑا مطالبہ سمندر میں غیر قانونی طور پر مچھلیوں کے شکار کا خاتمہ ہے تحریک کے رہنما کے مطابق صوبہ سندھ سے دو ہزار کے قریب ٹرالر بلوچستان کی سمندری حدود میں ٹرالنگ کر رہے ہیں اس سے نہ صرف گوادر بلکہ مقامی ماہی گیروں کا معاشی قتل ہو رہا ہے۔ مچھلیوں کے شکار کے لیے ممنوعہ غیر قانونی جال بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔ مقامی ماہی گیروں کا حق مارا جا رہا ہے اس لیے یہ سسٹم ختم کیا جائے۔

جاری ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ بھی پڑھیں: میں نے عمران خان سے کیا سیکھا ۔۔۔ https://albasirah.com/urdu/ma-ne-imran-khan/

Share this content: