Skip to content

فتح مبین کانفرنس امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان

یہ کانفرنس امام اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ۱۹ جون ۲۰۲۱ کو نیشنل پریس کلب میں منعقد ہوئی جس میں سینیٹر تاج حیدر، راہنما مسلم لیگ صدیق الفاروق ، علامہ امید شہیدی ، علامہ سید ثاقب اکبر ، پیر سعید احمد نقشبندی ، علامہ مفتی گلزار احمد نعیمی ، سید ناصر شیرازی اور عارف الجانی نے خطاب کیا۔ فتح مبین کانفرنس امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان

شہید پاکستان اور اتحاد امت کانفرنس

یہ کانفرنس جماعت اہل حرم پاکستان کے تحت جامعہ نعیمیہ میں منعقد کی گئی ۔کانفرنس اہلسنت کے معروف عالم دین اور مفتی گلزار احمد نعیمی کے استاد شہید سرفراز نعیمی کی برسی کی مناسبت سے منعقد ہوئی ۔شہید پاکستان اور اتحاد امت کانفرنس

محفل مشاعرہ رضوی

ابلاغ اور ثقافتی قونصلیٹ اسلامی جمہوریہ ایران کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ رضوی کا اہتمام کیا گیا جس میں راولپنڈی اسلام آباد کے معروف شعرائے کرام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جناب سید ثاقب اکبر نے بھی اس محفل میں امام خمینی کے حوالے سے اپنا تازہ کلام پیش کیا ۔محفل مشاعرہ رضوی

۱۰ جون ڈاکٹر محمد علی نقوی امام خمینی کا سچا پیروکار

امام خمینی کی برسی کی مناسب سے امامیہ اسٹوڈنٹص آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی شخصیت پر یہ سیمینار آن لائن منعقد ہوا جس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کئی ایک سینیئر برادران نے شرکت کی ان حضرات نے ڈاکٹر محمد علی نقوی کی شخصیت اور ان کی امام خمینی سے محبت پر روشنی ڈالی۔۱۰ جون ڈاکٹر محمد علی نقوی امام خمینی کا سچا پیروکار

۹ جون مشترکات کی اہمیت اور ضرورت

سحر ٹی وی کا یہ پروگرام ڈاکٹر ندیم عباس بلوچ کی میزبانی میں ایک عرصے سے جاری ہے اس پروگرام کی ریکارڈنگ ہادی ٹی وی کے سٹوڈیو میں ہوتی ہے ۔ پروگرام میں جناب ثاقب اکبر نے امت مسلمہ کے مشترکات اور ان کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور میزبان کے سوالات کے جوابات دئیے ۔ یہ پروگرام سحر ٹی وی پر نشرہوا۔۹ جون مشترکات کی اہمیت اور ضرورت

اورکزی؛ قومی وحدتِ کونسل کی جانب سے "مسئلہ فلسطین افکار امام خمینی کے تناظر میں” کے عنوان سے عظیم الشان اجتماع

حوزہ/ جامع مسجد کریز ضلع اورکزی میں حضرت امام خمینی رح کی بتیسویں برسی کے حوالے سے قومی وحدتِ کونسل کی طرف سے ‘مسئلہ فلسطین افکار امام خمینی کے تناظر میں’ کے عنوان سے عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں جید علماء کرام نے خطاب فرمایا اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اورکزی؛ قومی وحدتِ کونسل کی جانب سے "مسئلہ فلسطین افکار امام خمینی کے تناظر میں” کے عنوان سے عظیم الشان اجتماع

اصغریہ علم و عمل رہبر انقلاب اسلامی امام خمینی کا طاغوت کے خلاف اہم کردار

امام خمینی کی برسی کی مناسب سے ایک آن لائن سیمینار اصغریہ علم و عمل تحریک کے زیر اہتمام منعقد ہوا ۔ یہ تحریک انقلاب اسلامی ایران کے بعد سے قائم ہے اور صوبہ سندھ میں فعال ہے ۔ یہ تحریک انقلاب اسلامی کا ہر اول دستہ ہے ۔ اصغریہ علم و عمل رہبر انقلاب اسلامی امام خمینی کا طاغوت کے خلاف اہم کردار

۵ جو ن انجمن خادمان قرآن کے سربراہ سید ضمیر زیدی کی ایک وفد کے ہمراہ دفتر البصیرہ آمد

سید ضمیر زیدی پاکستان کے نوجوان علماء میں خدمت قرآن کے عنوان سے جانے پہچانے جاتے ہیں وہ ایک وفد کے ہمراہ دفتر البصیرہ تشریف لائے جہاں انھوں نے جناب ثاقب اکبر کو اپنے ادارے کی سرگرمیوں کے بارے تفصیلی طور پر بتایا اور راہنمائی چاہی اس تقریب میں البصیرہ کے رکن جناب مفتی امجد عباس اور جناب عرفان حسین بھی موجود تھے ۔۵ جو ن انجمن خادمان قرآن کے سربراہ سید ضمیر زیدی کی ایک وفد کے ہمراہ دفتر البصیرہ آمد

۵ جون تہذیب ساز تبدیلی امت اسلامیہ اور حقیقی تبدیلی

کرونا کی مشکلات کے سبب بہت سے ادارے آن لائن پروگراموں کا انعقاد کر رہے ہیں ، جامعہ المصطفی العالمی نے بھی برسی امام خمینی کے عنوان سے ایک سیمینار در بالا عنوان کے تحت منعقد کیا جس میں ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر زبیر ، علامہ امین شہیدی، مولانا شہنشاہ نقوی ، علامہ سید ثاقب اکبر اور ایرانی مہمان نے شرکت کی ۔۵ جون تہذیب ساز تبدیلی امت اسلامیہ اور حقیقی تبدیلی

۴جون ۲۰۲۱ امام خمینی اور اتحاد امت

کلچرل قونصلیٹ جمہوری اسلامی ایران اسلام آباد ، البصیرہ ٹرسٹ اور جماعت اہل حرم کے اشتراک سےامام خمینی اور اتحاد امت اسلامی سیمینار کا انعقاد , اس سمینار میں ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ثاقب اکبر ،علامہ شفاء نجفی ،علامہ انیس الحسنین ، علامہ حیدر علوی کے علاوہ منہاج القرآن اور جماعت اسلامی کے وفود نے بھی شرکت کی۔۴جون ۲۰۲۱ امام خمینی اور اتحاد امت

یکم جون خاندانی منصوبہ بندی اور اس کے اثرات اسلامی نظریاتی کونسل

اس کانفرنس میں دنیا بھر نیز مسلم ممالک میں خاندانی منصوبہ بندی کے اثرات اور حکمت عملی اور جہتوں پر گفتگو کی گئی ۔ جناب ثاقب اکبر نے مصر ، ایران ، انڈونیشیا اور دیگر مسلم ممالک میں آبادی کے کنڑول کے حوالے سے اپنی عرائض پیش کیں ۔ یہ پروگرام اسلامی نظریاتی کونسل کے تحت منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر صاحبزادہ نور الحق قادری نے بھی شرکت کی ۔یکم جون خاندانی منصوبہ بندی اور اس کے اثرات اسلامی نظریاتی کونسل