Sale!

رفیق محبوب

Original price was: 500.00 ₨.Current price is: 400.00 ₨.

حرفِ دل

یہ  اوراق پریشاں  ان چند خیالات پر مشتمل ہیں جو گاہے گاہے قلم سے مترشح ہوتے رہے یا پھرکبھی زبان سے صادر ہوئے۔ ان میں واقعات کا بیان بھی ہے، شہید کی شخصیت پر اظہار نظر بھی  اور رفیق مہربان سے کہی گئی کچھ باتیں بھی۔ کبھی اشارے ہیں،کہیں کنائے، کچھ ظاہر ہے اور کچھ لپٹا ہوا۔

میرؔ اکثر عمر کے افسوس میں

زیر لب بالائے لب ہے ہائے وائے

ڈاکٹر محمد علی شہید کے بارے میں کہنے کو بہت کچھ ہے۔ شاید بہت کچھ اَن کہا ہی رہ جائے۔ ویسے بھی کہنے سے زیادہ کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ اُن کی روح کی خوشنودی کا راستہ بھی یہی ہے۔

مختلف مواقع کی تحریروں میں کچھ تکرار کا آجانا عجب نہ تھا لیکن کبھی تکرار یاد دہانی کے لیے درکار بھی ہوتا ہے۔

ڈاکٹر شہیدؒ کی زندگی اور افکار پر ابھی منظم اور مرتب کام ہونا باقی ہے۔شاید اس کے لیے درکار شرائط فراہم ہونے کی فصل دُور نہ ہو۔

آخر میں نظم کا ایک حصہ بھی ان اوراق میں شامل ہے جس میں برادر شہید کی شہادت کے فوری بعد ارتجالاً کہی گئی کچھ نظمیں ہیں، کچھ مختلف اوقات میں منظوم اظہار کیفیت ۔ آخری نظم حال ہی میں چند عزیز دوستوں کی فرمائش پر کہی ہے۔

سیدثاقب اکبر

۲۹ فروری۲۰۲۰ء

ڈاکٹر سید محمد علی نقوی شہیدؒ کی ۲۵ویں برسی کی تقریب کے موقع پر

رفیق محبوب ، ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید ، سید ثاقب اکبر ، البصیرہ ، کتب البصیرہ ، مطبوعات البصیرہ , AlBasirah , Syed Saqib akbar

Description

اس کتاب کو پی ڈی ایف میں حاصل کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔