Description
اس کتاب کے مصنف لکھتے ہیں : ’’ ہمارے ہاں کے مفسرین ان حروف کے بارے میں چند سطحی ۔ اور نامکمل سی باتیں کرکے آگے بڑھ جاتے ہیں ۔ جب دقیق مطالب کی حامل تفاسیر کے مطالعے کی نوبت آئی تو مزید معنی خیز مطالب سامنے آنے لگے ۔ انھیں مطالب نے حروف مقطعات کے بارے میں تجسس کو مہمیز دی ۔ کچھ ایسے مطالب بھی نظر سے گزرے جن سے معلوم ہوا کہ یہ حروف حامل ِ اعجاز بھی ہیں ۔ قرآن مجید کے حروف و الفاظ کے مباحث ، ان حروف کا فوری مابعد کی آیات مجیدہ سے تعلق ، ان حروف کا متعلقہ سورت کے تمام مباحث سے تعلق اور ایسے دیگر مطالب کے مطالعے سے مزید تحقیقی کی خواہش پیدا ہوئی اور آخر کار ہم نے فیصلہ کیا کہ ان اعجاز آمیز حروف کے بارے میں متقدمین و متاخرین کی آراء کا حتی المقدور تفصیلی مطالعہ کرنا چاہیے‘‘۔
اس کتاب کو پی ڈی ایف کی صورت میں حاصل کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔