Skip to content

کشمیر جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس

جناب سید ثاقب اکبر نے کشمیر جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام مرحوم جناب شیخ تجمل السلام کے سانحہ ارتحال کی مناسبت سے ایک تعزیتی ریفرنس میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ آپ نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ تجمل الاسلام نے تحریک آزادی کشمیر کو ایک نظریاتی تحریک بنا دیا وہ ایک نظریاتی ادیب تھے ، شیخ صاحب کے آثار جمع کرنے کی ضرورت ہے ۔

متحدہ جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام پیغام پاکستان کانفرنس

متحدہ جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام پیغام پاکستان کانفرنس منعقد ہوئی جس میں وزیر مذہبی امور صاحبزادہ ڈاکٹر پیر نور الحق قادری،مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس سیکریٹری جنرل ، تحریک اویسیہ پاکستان کے سربراہ پیر غلام رسول اویسی ، امت واحدہ کے سربراہ علامہ امین شہیدی ، ہدیہ الہادی پاکستان کے سربراہ پیر سید ہارون گیلانی ، البصیرہ کے چیئر مین سید ثاقب اکبر، تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلی خرم نواز گنڈا پور، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور حافظ طاہر اشرفی ،امام خمینی ٹرسٹ کے سربراہ مولانا افتخار حسین نقوی ، اسلامی تحریک کے سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی ، مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی ، پیر حبیب اللہ عرفانی مجلس وحدت کے راہنما محمد اقبال بہشتی ، ڈاکٹر شمس الرحمن ، علامہ تنویز علوی ،پیر سید علی رضا بخاری ،جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی ، ہندو راہنما سروب بھیل ، سکھ راہنما گردیپ سنگھ، نوربخشی صوفی مولانا محسن، تنظیم العارفین صاحبزادہ سلطان احمد علی ، سعادت حسین شاہ چورا اور دیگر نے خطاب کیا۔