کشمیر جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام تعزیتی ریفرنس

Published by fawad on

کشمیر جرنلسٹس تعزیتی ریفرنس

جناب سید ثاقب اکبر نے کشمیر جرنلسٹس فورم کے زیر اہتمام مرحوم جناب شیخ تجمل السلام کے سانحہ ارتحال کی مناسبت سے ایک تعزیتی ریفرنس میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ آپ نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ تجمل الاسلام نے تحریک آزادی کشمیر کو ایک نظریاتی تحریک بنا دیا وہ ایک نظریاتی ادیب تھے ، شیخ صاحب کے آثار جمع کرنے کی ضرورت ہے ۔

جناب سید ثاقب اکبر نے کہا کہ شیخ صاحب انقلاب اسلامی سے للہیت کے تحت وابستہ تھے ۔ ہم شیخ صاحب کو تحریک آزادی کشمیر پر اتھارٹی قرار دے سکتے تھے ان کا نقصان تحریک آزادی کشمیر کا نقصان ہے ۔ اس تقریب میں جناب سید ثاقب اکبر کے علاوہ زاھد صفی ، کشمیر میڈیا سروس کے ڈائریکٹر رضا ، عابد عباسی ، ڈاکٹر مجید گیلانی ، صبا نیوز ایجنسی کے سربراہ شکیل ترابی اور دیگر صحافیوں نے بھی شرکت کی ۔