پی ایچ ڈی سکالرز کی راہنمائی کے لیے دفتر البصیرہ آمد
جناب ثاقب اکبر کے پاس پی ایچ ڈی سکالرز راہنمائی کے لیے تشریف لاتے ہیں ، بالخصوص وہ سکالر جو اتحاد امت کے حوالے سے کام کر رہے ہیں ۔… پی ایچ ڈی سکالرز کی راہنمائی کے لیے دفتر البصیرہ آمد
جناب ثاقب اکبر کے پاس پی ایچ ڈی سکالرز راہنمائی کے لیے تشریف لاتے ہیں ، بالخصوص وہ سکالر جو اتحاد امت کے حوالے سے کام کر رہے ہیں ۔… پی ایچ ڈی سکالرز کی راہنمائی کے لیے دفتر البصیرہ آمد
سچ ٹی وی میں نصاب تعلیم پر نشست منعقد ہوئی جس میں علامہ افتخار حسین نقوی ، علامہ شبیر میثمی ، علامہ عارف حسین واحدی ، علامہ حسنین گردیزی ،… سچ ٹی وی کا دورہ اور نصاب تعلیم میں ترامیم کے حوالے سے ایک نشست
البصیرہ کے زیر اہتمام پاکستان کی مختلف شخصیات سے امام خمینی کی شخصیت کے حوالے سے انٹرویوز لیے جارہے ہیں ۔ اس سلسلے میں اب تک مدیر ماہنامہ پیام سید… امام خمینی کی شخصیت کے حوالے سے انٹرویوز
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا ایک اعلی سطحی وفد کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل جناب سید ثاقب اکبر کی قیادت میں پاکستان میں تعینات جمہوریہ عراق کے سفیر حامد عباس لفتا سے ملا ۔ اس نشست میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر گفت و شنید ہوئی۔ وفد کے شرکاء میں جمعیت علمائے پاکستان کے سیکریٹری جنرل پیر سید صفد ر گیلانی ، مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی ، ہدیہ الہادی پاکستان کے صدر مفتی معرفت شاہ شامل تھے ۔ عراق کے سفیر سے کونسل کے ایک وفد کی ملاقات
پاکستان کے معروف عالم دین جناب آیت اللہ محمد حسین نجفی گذشتہ کچھ ایام سے علیل ہیں اور قائد اعظم ہسپتال میں داخل ہیں جناب سید ثاقب اکبر نے ان کی تیمارداری کی اور جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ۔ اس موقع پر جناب سید ثاقب اکبر نے قبلہ کو اپنی کتاب ” پاکستان کے دینی مسالک "پیش کی۔ آیت الله محمد حسين نجفی صاحب کی تیمارداری
پاکستان واپسی کے بعد جناب سید ثاقب اکبر نے امام خمینی ٹرسٹ اور سچ ٹی وی کے سربراہ جناب مولانا افتخار حسین نقوی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس ملاقات میں معروف خطیب علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی بھی موجود۔اس نشست میں دو طرفہ دلچسپی کے امور کے ساتھ پاکستان میں فرقہ واریت کی حالیہ لہر پر بھی گفت و شنید کی گئی ۔ اس موقع پر کشمیر سے مولانا فرید عباس نقوی کے علاوہ سید زین حیدر نقوی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ امام خمینی ٹرسٹ کے سربراہ سے ملاقات
اس ماہ کے آغاز میں جناب سید ثاقب اکبر نے ایران کا دورہ کیا جہاں زیارت معصومہ قم اور زیارت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام سے مشرف ہوئے ۔ اس دورے کے دوران میں ان کی بہت سی اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئی جن میں فلسطین کی جہادی تنظیم جہاد اسلامی کے راہنما جناب ناصر ابوشریف سے ملاقات اہم ہے اس نشست میں دونوں قائدین نے دوطرفہ دلچسپی کے امور پر گفت و شنید کی ۔ دورہ ایران
خیبر پختونخوا اور کوہستان سے ایک وفد کی دفتر البصیرہ آمد اس وفد میں ھدیۃ الہادی کے مرکزی راہنما مفتی معرفت شاہ ، مفتی قوی اللہ ، جمعیت علمائے اسلام کے راہنما سید گل بادشاہ اور امام مالک شامل تھے۔اس نشست میں گلگت بلتستان میں شیعہ سنی ہم آہنگی اور غواڑی کے حادثہ سے متعلق امور زیر بحث آئے ۔ یاد رہے کہ گل بادشاہ اور مفتی معرفت شاہ کا تعلق سادات سے ہے جبکہ مسلک دیوبند ہے ۔ جناب ثاقب اکبر کا ان افراد کو قریب کرنے کا مقصد انھیں اپنے اجداد کے قریب کرنا ہے ۔ کوہستان کے وفد کی البصیرہ آمد ۲۳ اگست
آئی ایس او سرگودھا ڈویژن۹ اگست کے مسئولین کے ایک وفد کی سابق مرکزی صدر تہور عباس کے ہمراہ دفتر البصیرہ آمد ۔یہ وفد ۹ اگست کو دفتر البصیرہ آیا۔نوجوانوں نے جناب ثاقب اکبر سے مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔ آئی ایس او سرگودھا ڈویژن۹ اگست
مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کی دفتر البصیرہ آمد ، صدر نشین البصیرہ جناب سید ثاقب اکبر سے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال۔مجلس وحدت کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل کی دفتر البصیرہ آمد
سید ضمیر زیدی پاکستان کے نوجوان علماء میں خدمت قرآن کے عنوان سے جانے پہچانے جاتے ہیں وہ ایک وفد کے ہمراہ دفتر البصیرہ تشریف لائے جہاں انھوں نے جناب ثاقب اکبر کو اپنے ادارے کی سرگرمیوں کے بارے تفصیلی طور پر بتایا اور راہنمائی چاہی اس تقریب میں البصیرہ کے رکن جناب مفتی امجد عباس اور جناب عرفان حسین بھی موجود تھے ۔۵ جو ن انجمن خادمان قرآن کے سربراہ سید ضمیر زیدی کی ایک وفد کے ہمراہ دفتر البصیرہ آمد
اسلام آباد (۲۳ مئی ۲۰۲۱)، سیکریٹری جنرل اسلامی تحریک علامہ عارف واحدی کی رہائشگاہ پر ملی یکجہتی کونسل کے راہنماؤں جناب لیاقت بلوچ سیکریٹری جنرل اور جناب ثاقب اکبر ڈپٹی سیکریٹری جنرل کی مشاورتی میٹنگ۔ملی یکجہتی کونسل کے راہنماؤں کی مشاورتی میٹنگ