دورہ ایران

Published by fawad on

اس ماہ کے آغاز میں جناب سید ثاقب اکبر نے ایران کا دورہ کیا جہاں زیارت معصومہ قم اور زیارت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام سے مشرف ہوئے ۔ اس دورے کے دوران میں ان کی بہت سی اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئی جن میں فلسطین کی جہادی تنظیم جہاد اسلامی کے راہنما جناب ناصر ابوشریف سے ملاقات اہم ہے اس نشست میں دونوں قائدین نے دوطرفہ دلچسپی کے امور پر گفت و شنید کی ۔

جناب ابو شریف نے جناب ثاقب اکبر کو فلسطین کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جناب سید ثاقب اکبر نے جناب ابو شریف کو بتایا کہ پاکستانیوں کے دل ہمیشہ فلسطینیوں کے ہمراہ دھڑکتے ہیں ۔ جناب ثاقب اکبر نے اہلیان پاکستان کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں پر روشنی ڈالی ۔ جناب سید ثاقب اکبر نے جناب ابو شریف کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی ۔ اس دورے میں دیگر متعدد اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں ہوئیں جن میں حوزہ علمیہ قم کے اساتذہ ، طلباء ، پاکستانی طلاب ، دانشور، سیاستدان وغیرہ شامل ہیں ۔