×

ن لیگ کی انتقامی سیاست اور وزیراعظم آزاد کشمیر

pm sik

ن لیگ کی انتقامی سیاست اور وزیراعظم آزاد کشمیر

ن لیگ انتقامی کارروائی میں ہمیشہ سے سرفہرست رہی ہے آزاد کشمیر کے وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کے دوران کھڑے ہوئے اور کشمیری حوالے سے اپنا موقف ریکارڈ کروانا چاہا اگرچہ ان کا طریقہ کار بھی غلط تھا وہ تقریر ختم ہونے کے بعد شہباز شریف کے ساتھ بیٹھ کر بات کرتے یا میڈیا ٹاک کرتے تقریر کے دوران بار بار درمیان میں بولنا بھی ادب کے خلاف ہے۔ دوسری طرف شہباز شریف صاحب کو بھی چاہیے تھا بڑے بھائی پاکستان بن کر چھوٹے بھائی آزاد کشمیر کے وزیراعظم کی بات بڑے ظرف کا مظاہرہ کرتے ہوئے تقریر روک کر سُن لیتے مگر ایسا نہیں ہوا،_البتہ رات گئے اسلام آباد میں سینٹورس مال جو کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا ہے سیل کر دیا گیا سٹاف کو باہر نکال دیا گیا اسلام آباد میں سی ڈی اے کی اجازت کے بغیر گھر نہیں بن سکتے گھر کا نقشہ نہیں بن سکتا تو اتنا بڑا مال کیسے غیر قانونی بن سکتا ہے اس لیے مال بند کرانے کی یہ وجہ تو ہو نہیں سکتی، سی ڈے اے یہ بھی موقف دے رہی کہ بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سینٹورس کو سیل کیا گیا ہے تو سی ڈی اے تو اتنے سالوں بعد ادھی رات کو ہی قوانین کی خلاف ورزی نظر ائی ۔جس طرح مال بند کیا گیا ہے خار دار تار لگا دی گئی ہے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے صاف پتہ چل رہا وجہ قوانین کی خلاف ورزی نہیں شہباز شریف کی شان کی خلاف ورزی کی گئی ہے تو شہباز شریف صاحب یہ دو وزیراعظم کی نہیں دو آزاد ریاست کی لڑائی بن سکتی ہے اور اس سے فائدہ صرف انڈیا اُٹھا سکتا آپ کی انہی حرکات کی وجہ سے آرمی کو مداخلت کرنی پڑتی ہے اس لیے ظرف کا مظاہرہ کرے، جائیں جا کر کشمیر کے وزیراعظم سے ملیں غلط فہمی دور کریں معاملے کو طریقے سے حل کریں یہ مال بند کروا دینا دینا حل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئیں جی احتساب کرتے ہیں باجوہ کا۔۔ https://albasirah.com/urdu/bajwa-ka-ehtisab/

Share this content: