Skip to content

ملی یکجہتی کونسل کے راہنماؤں کی مشاورتی میٹنگ

اسلام آباد (۲۳ مئی ۲۰۲۱)، سیکریٹری جنرل اسلامی تحریک علامہ عارف واحدی کی رہائشگاہ پر ملی یکجہتی کونسل کے راہنماؤں جناب لیاقت بلوچ سیکریٹری جنرل اور جناب ثاقب اکبر ڈپٹی سیکریٹری جنرل کی مشاورتی میٹنگ۔ملی یکجہتی کونسل کے راہنماؤں کی مشاورتی میٹنگ

یوم القدس کے جلوس میں شرکت اور خطاب

اس برس کرونا کی صورتحال کے سبب حکومت نے یوم القدس کے موقع پر کار اور بائیک ریلی کی اجازت دی ۔ مفاد عامہ اور حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہیں ملک بھر میں یوم القدس کے جلوس کا اہتمام کیا گیا ۔ جناب ثاقب اکبر نے آئی ایس او اور مجلس وحدت کے زیر اہتمام منعقدہ ریلی میں شرکت کی اور خطاب کیا۔یوم القدس کے جلوس میں شرکت اور خطاب

۶ مئی امام علی ؑ کی علمی خدمات

البصیرہ کے زیر اہتمام ایک علمی ویبینار بعنوان ’’امام علی ؑ کی علمی خدمات ‘‘ منعقد ہوا اس ویبنینار میں علامہ سید ثاقب اکبر، علامہ مفتی گلزار احمد نعیمی ، علامہ اصغر اسلام عسکری ، علامہ ڈاکٹر محسن نقوی اور مفتی زاھد نے امیر المومنین ع کی علمی خدمات پر روشنی ڈالی ۔یہ ویبینار یوٹیوب اور فیس بک پر آن لائن نشر کیا گیا ۔۶ مئی امام علی ؑ کی علمی خدمات

یوم مزدور کے حوالے سے ویبینار

یکم مئی یوم مزدور کے حوالے سے جناب سید ثاقب اکبر نے امت واحدہ کے زیر اہتمام  منعقدہ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انبیاء کی جدوجہد محروم طبقے کی نجات کے لیے تھا ۔ حضرت موسی علیہ السلام نے بنی اسرائیل کی آزادی کے لیے اقدام کیا ۔ اسی طرح حضرت یوسف، حضرت شعیب علیہ السلام اور نبی کریم ؐ نے مجبور اور پسماندہ طبقے کے لیے قیام کیا۔یوم مزدور کے حوالے سے ویبینار

۳مئی یوم القدس کے عنوان سے کانفرنس

یوم القدس کے عنوان سے فلسطین فاونڈیشن کے زیر اہتمام پریس کلب اسلام آباد میں ایک کانفرنس میں شرکت کی جس میں مسلم لیگ کے مرکزی راہنما صدیق الفاروق ، سید ثاقب اکبر ، مفتی گلزار احمد نعیمی ، عبد اللہ گل اور سید ناصر شیرازی نے خطاب کیا ۔اس موقع پر درج ذیل پریس ریلیز جاری کی گئی :۳مئی یوم القدس کے عنوان سے کانفرنس