Skip to content

بانی انقلاب اسلامی امام خمینی، فلسفی پہلو(2)

بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ، فلسفی پہلو(2) تقریباً 34 برس پہلے امام خمینی نے جب سوویت یونین کے آخری صدر گورباچوف کے نام یہ مکتوب کریم تحریر کیا تو دنیا میں ہر طرف اسے ایک… بانی انقلاب اسلامی امام خمینی، فلسفی پہلو(2)

بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ، فلسفی پہلو(1)

  • by

بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ، فلسفی پہلو(1) انقلاب اسلامی ایران کی تینتالیسویں سالگرہ نزدیک آرہی ہے۔ پوری دنیا میں اس کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مشکلات کی بھی کمی نہیں، وہ… بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ، فلسفی پہلو(1)

ایرانی صدر کا دورہ روس یونی پولر دور کے خاتمے کی طرف ایک اور اشارہ

ایرانی صدر کا دورہ روس یونی پولر دور کے خاتمے کی طرف ایک اور اشارہ ویسے تو مجموعی طور پر دنیا کا نظام تبدیلی کی طرف گامزن ہے لیکن یہ تبدیلی کہیں سست ہے، کہیں… ایرانی صدر کا دورہ روس یونی پولر دور کے خاتمے کی طرف ایک اور اشارہ

saqib akhbar

انصاراللہ کے متحدہ عرب امارات پر تازہ حملوں کا پس منظر اور پیغام

یمن میں سابق صدر علی عبد اللہ صالح کے حکومت سے علیحدہ ہونے کے بعد عبوری حکومت قائم ہوئی، جس کے ذمہ تھا کہ وہ نئے انتخابات کروا کر نئی پارلیمان منتخب کرے۔ اس عبوری… انصاراللہ کے متحدہ عرب امارات پر تازہ حملوں کا پس منظر اور پیغام

افغانستان میں داعش، چند حقائق

جب سے افغانستان میں طالبان کا اقتدار قائم ہوا ہے، داعش کی فعالیت اور کارروائیوں میں نسبتاً اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ عالمی تجزیہ کاروں کی رائے میں اس وقت طالبان کو سب سے زیادہ خطرہ داعش ہی سے ہے۔ ماضی میں طالبان حکومت کے مقابلے میں شمالی اتحاد قائم تھا اور افغانستان کے شمال کے کچھ علاقوں پر ان کا اقتدار بھی قائم تھا، لیکن چند ماہ قبل احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کی قیادت میں وادی پنج شیر میں جو مزاحمت معرض وجود میں آئی، طالبان کی اس کے خلاف فوجی کامیابی کے بعد اب اصولی طور پر کوئی قابل ذکر مزاحمت ان کی طرف سے باقی نہیں رہی۔ مزاحمت کا عنوان ان کے لیے اب داعش ہی ہے۔
افغانستان میں داعش کا قیام
افغانستان میں داعش، چند حقائق

عالمی یوم یکجہتی فلسطین

  • by

اقوام متحدہ ہی نے 29 نومبر 1947ء کو فلسطین کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی قرارداد منظور کی اور تیس برس بعد اس دو نیم بلکہ ٹکڑوں میں تقسیم فلسطین کے عوام کے ساتھ (29 نومبر1977ء) کو سالانہ اظہار یک جہتی کے دن کا اعلان کیا۔ ایسے ہی موقع پر کہا جاسکتا ہے:
وہی قتل بھی کرے ہے وہی لے ثواب الٹا
عالمی یوم یکجہتی فلسطین

صہیونی ریاست کی تکمیل کے مراحل اور ہم

  • by

اقوام متحدہ 29 نومبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے عنوان سے منانے جا رہا ہے، اس سلسلے میں دنیا بھر میں کانفرنسیں، سیمینار، واکس، میراتھن وغیرہ منعقد کیے جائیں گے۔ اقوام متحدہ نے اس یوم یکجہتی کا سلسلہ 1977ء سے کیا، جس کی بازگشت ہمیں گذشتہ برسوں میں اس قدر نہیں سنائی دی، جس قدر اس مرتبہ سنائی دے رہی ہے۔ فلسطین اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کا ایک دن جمعہ الوداع کو بھی منایا جاتا ہے، جو رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو ہوتا ہے۔ اس دن کو یوم القدس کا عنوان دیا جاتا ہے، جس کا آغاز ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خمینی نے کیا تھا۔ ان دونوں ایام میں کیا فرق ہے؟ اور ان کی مناسبت کیا ہے، یہ ایک اہم سوال ہے۔ آیت اللہ خمینی نے روز قدس کو روز اسلام قرار دیا، جس کا مقصد صہیونی اور مغربی قوتوں کی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔ روز قدس منانے والے ممالک اور دھڑے سمجھتے ہیں کہ فلسطین پر فقط فلسطینیوں کا حق ہے اور اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے جبکہ اس کے برعکس 29 نومبر جسے اقوام متحدہ نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کا دن قرار دیا ہے، یہ اقوام متحدہ کی اس قرارداد کی یاد میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں فلسطین میں دو ریاستی حل کو پیش کیا گیا تھا۔ یعنی 29 نومبر منانے سے مراد دو ریاستی حل کی یاد منانا۔ صہیونی ریاست کی تکمیل کے مراحل اور ہم

اعلان بالفور سے حماس کو دہشتگرد قرار دینے تک

  • by

مجھے شاہ برطانیہ کی طرف سے آپ کو بتاتے ہوئے از حد خوشی ہو رہی ہے کہ درج ذیل اعلان صہیونی یہودیوں کی امیدوں کے ساتھ ہماری ہمدردی کا اظہار ہے اور اس کی توثیق ہماری کابینہ بھی کرچکی ہے: "شاہ برطانیہ کی حکومت فلسطین میں ایک یہودی ریاست کے قیام کی حامی ہے اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اپنی ہر ممکن صلاحیت کو بروئے کار لائے گی، مگر اس بات کو مدِنظر رکھا جائے کہ فلسطین کی موجودہ غیر یہودی آبادی مسلمان اور مسیحی کے شہری و مذہبی حقوق یا دوسرے ممالک میں یہودیوں کی سیاسی حیثیت کو نقصان نہ پہنچے۔” میں بہت ممنون ہوں گا، اگر اس اعلان کو صہیونی فیڈریشن کے علم میں بھی لایا جائے۔
آپکا مخلص
آرتھر جیمز بالفور سیکریٹری خارجہ برطانیہ
2 نومبر 1917ء
اعلان بالفور سے حماس کو دہشتگرد قرار دینے تک

اپ ڈیٹڈ طالبان، امن مذاکرات اور امریکی کوششیں

  • by

امریکی جائنٹ چیفس کے چیئرمین جنرل مارک ملی کا کہنا ہے کہ طالبان نے تزویراتی تیزی حاصل کی ہے اور وہ اس وقت بڑی آبادی والے علاقوں کو ملک کے دیگر حصوں سے کاٹنے میں مصروف ہیں۔ افغان حکومت نے طالبان کی پیش رفت کو روکنے کے لیے ملک کے 34 میں سے 31 صوبوں میں رات کا کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کنڑ کے علاقے سے 46 افغان فوجی جن میں 5 افسر بھی شامل ہیں، اپنی پوسٹیں چھوڑ کر چترال کے مقام سے سرحد پار کرکے پاکستان کی پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔اپ ڈیٹڈ طالبان، امن مذاکرات اور امریکی کوششیں

عراق سے امریکی افواج کے انخلاء کی خبریں

  • by

عراقی اور امریکی حکام نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ رواں برس کے اختتام تک عراق سے امریکی زمینی دستوں کی واپسی پر دونوں حکومتوں کے مابین اتفاق رائے ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ اس طرح کے اعلانات گذشتہ برس سے جاری ہیں۔ 2020ء میں اعلان کیا گیا تھا کہ امریکا ستمبر 2020ء تک اپنے 2500 سو فوجیوں میں سے 2200 فوجیوں کو واپس بلا لے گا، تاہم ایک برس گزرنے کے بعد بھی اس اعلان پر عمل درآمد نہیں ہوا۔ عراق سے امریکی افواج کے انخلاء کی خبریں

امریکہ پر حاکم نظام اور مظلوم امریکی عوام(1)

  • by

دنیا میں مختلف اداروں کی طرف سے امریکہ پر حاکم نظام کے بارے میں وحشت ناک رپورٹیں سامنے آتی رہتی ہیں۔ امریکی ریاست جو کچھ امریکہ سے باہر انجام دیتی ہے اور مختلف ممالک یا خطوں میں جو استعماری حربے اختیار کرتی ہے، ان پر بات ہوتی رہتی ہے، البتہ امریکی عوام پر یہ نظام جو ظلم ڈھاتا ہے، اس پر بات کم ہوتی ہے۔امریکہ پر حاکم نظام اور مظلوم امریکی عوام(1)

انسانی حقوق اور امریکہ کا حقیقی چہرہ

  • by

دنیا میں انسانی حقوق کا سب سے بڑا علم بردار امریکہ ہے اور دنیا میں انسانی حقوق کو سب سے زیادہ پامال کرنے والا بھی امریکہ ہی ہے۔ دنیا میں انسانوں کا سب سے زیادہ قتل عام امریکہ ہی نے کیا ہے۔ انسانوں کے قتل عام کے لیے وحشت آفریں ہتھیار امریکہ نے ہی بنائے ہیں اور امریکہ ہی نے بیچے ہیں۔ امریکی معیشت کا سب سے زیادہ انحصار ہتھیاروں کی فروخت پر ہی ہے۔انسانی حقوق اور امریکہ کا حقیقی چہرہ