سید اسد عباس

ہم اس مصیبت کو بحالی کے بہتر موقع میں بدل سکتے ہیں

جیسے جیسے سیلاب کی تباہ کاریوں کی خبریں سامنے آرہی ہیں، ساتھ ساتھ بدعنوانیوں کے قصے بھی عام ہو رہے ہیں۔ گذشتہ دنوں سندھ کے ایک سرکاری  گودام کی ویڈیو منظر عام پر آئی، جس سے سیلاب زدگان کے لیے جمع ہونے والا سامان رات کے اندھیرے میں کسی نامعلوم Read more…

سید ثاقب اکبر

اسرائیل کی ٹیکنالوجی کی برتری۔۔۔ مکڑی کا ایک جال

کچھ عرصہ پہلے تک یہ سمجھا جاتا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کو خطے کے تمام ممالک میں ٹیکنالوجی کے لحاظ سے برتری حاصل ہے۔ اسرائیل کو ایک بڑی فوجی طاقت قرار دیا جاتا تھا اور اسی فوجی طاقت سے ہمسایہ عرب ممالک کو ڈرایا جاتا تھا۔ ڈراوا دے Read more…

saqib akhbar

انصاراللہ کے متحدہ عرب امارات پر تازہ حملوں کا پس منظر اور پیغام

یمن میں سابق صدر علی عبد اللہ صالح کے حکومت سے علیحدہ ہونے کے بعد عبوری حکومت قائم ہوئی، جس کے ذمہ تھا کہ وہ نئے انتخابات کروا کر نئی پارلیمان منتخب کرے۔ اس عبوری حکومت کے صدر عبد الرب منصور الہادی تھے، لیکن انھوں نے اپنی ذمہ داریوں کو Read more…

سید اسد عباس

افغانستان کا معمہ اور عربوں کی چپ

افغانستان کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال، طالبان کا بدلا ہوا رویہ اور اسلامی ممالک بالخصوص عرب دنیا جو کہ سوویت یونین کے افغانستان پر حملے اور امریکہ کے جہاد افغانستان میں فعال کردار کے وقت سے افغان امور میں دخیل تھی، اس کی خاموشی، ایسے امور ہیں، جس نے حالات حاضرہ اور بالخصوص خطے کے مسائل میں دلچسپی لینے والے اذہان کو اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ تجزیہ کاروں کو اس وقت تک یہ سمجھ نہیں آرہی ہے کہ اچانک کیسے طالبان نے پورے افغانستان پر قبضہ کر لیا اور وہاں موجود عوامی حکومت کیسے ایک دم سے زمین بوس ہوگئی۔ امریکہ اور نیٹو کی تربیت یافتہ فوج اپنے جدید ترین ہتھیار زمین پر رکھ کر چلتی بنی اور طالبان نے دنوں میں پورے افغانستان پر قبضہ کر لیا۔ آیا یہ طالبان کا خوف ہے یا اس کے پیچھے کچھ اور وجوہات بھی ہیں۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان اور چند دیگر ممالک کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ افغانستان کی تربیت یافتہ افواج کسی کرپٹ نظام کے لیے نہیں لڑ سکتی تھیں۔ لہذا افغانستان طالبان کے سامنے لمحوں میں زیر ہوگیا۔ (more…)