Skip to content

نصرت زیدی صاحب کی برسی کی مناسبت سے محفل مسالمہ

پاکستان کے معروف شاعر جناب سید نصرت زیدی کی رحلت کی مناسبت سے ایک محفل مسالمہ راولپنڈی میں منعقد کیا گیا جس میں ملک کے معروف شعراء نے شرکت کی اور بارگاہ امام عالی مقام میں اپنا ہدیہ کلام پیش کیا ۔ اس موقع پر جناب سید ثاقب اکبر نے بھی بارگاہ امام عالی مقام میں اپنا کلام پیش کیا نیز سید نصرت زیدی کی ادبی و فنی خدمات پر روشنی ڈالی ۔ نصرت زیدی صاحب کی برسی کی مناسبت سے محفل مسالمہ

مرحوم سید علی گیلانی کی یاد میں نشست

دورہ ایران کے موقع پر جناب سید ثاقب اکبر نے پاکستانی اور کشمیری طلاب کی جانب سے سید علی گیلانی مرحوم کی رحلت کی نسبت منعقد کی گئی ایک نشست میں شرکت کی اور خطاب کیا ۔ اجلاس کی نظامت کے فرائض سید حیدر نقوی نے انجام دیئے۔ اجلاس سے خصوصی خطاب محترم سید ثاقب اکبر نقوی نے کیا۔ موصوف چیئرپرسن البصیرہ پاکستان ہونے کے ساتھ ساتھ ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل بھی ہیں۔ مرحوم سید علی گیلانی کی یاد میں نشست

دورہ ایران

اس ماہ کے آغاز میں جناب سید ثاقب اکبر نے ایران کا دورہ کیا جہاں زیارت معصومہ قم اور زیارت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام سے مشرف ہوئے ۔ اس دورے کے دوران میں ان کی بہت سی اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئی جن میں فلسطین کی جہادی تنظیم جہاد اسلامی کے راہنما جناب ناصر ابوشریف سے ملاقات اہم ہے اس نشست میں دونوں قائدین نے دوطرفہ دلچسپی کے امور پر گفت و شنید کی ۔ دورہ ایران