Skip to content

۱۰ جون ڈاکٹر محمد علی نقوی امام خمینی کا سچا پیروکار

امام خمینی کی برسی کی مناسب سے امامیہ اسٹوڈنٹص آرگنائزیشن کے زیر اہتمام شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی شخصیت پر یہ سیمینار آن لائن منعقد ہوا جس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کئی ایک سینیئر برادران نے شرکت کی ان حضرات نے ڈاکٹر محمد علی نقوی کی شخصیت اور ان کی امام خمینی سے محبت پر روشنی ڈالی۔۱۰ جون ڈاکٹر محمد علی نقوی امام خمینی کا سچا پیروکار

اصغریہ علم و عمل رہبر انقلاب اسلامی امام خمینی کا طاغوت کے خلاف اہم کردار

امام خمینی کی برسی کی مناسب سے ایک آن لائن سیمینار اصغریہ علم و عمل تحریک کے زیر اہتمام منعقد ہوا ۔ یہ تحریک انقلاب اسلامی ایران کے بعد سے قائم ہے اور صوبہ سندھ میں فعال ہے ۔ یہ تحریک انقلاب اسلامی کا ہر اول دستہ ہے ۔ اصغریہ علم و عمل رہبر انقلاب اسلامی امام خمینی کا طاغوت کے خلاف اہم کردار

۵ جو ن انجمن خادمان قرآن کے سربراہ سید ضمیر زیدی کی ایک وفد کے ہمراہ دفتر البصیرہ آمد

سید ضمیر زیدی پاکستان کے نوجوان علماء میں خدمت قرآن کے عنوان سے جانے پہچانے جاتے ہیں وہ ایک وفد کے ہمراہ دفتر البصیرہ تشریف لائے جہاں انھوں نے جناب ثاقب اکبر کو اپنے ادارے کی سرگرمیوں کے بارے تفصیلی طور پر بتایا اور راہنمائی چاہی اس تقریب میں البصیرہ کے رکن جناب مفتی امجد عباس اور جناب عرفان حسین بھی موجود تھے ۔۵ جو ن انجمن خادمان قرآن کے سربراہ سید ضمیر زیدی کی ایک وفد کے ہمراہ دفتر البصیرہ آمد

۵ جون تہذیب ساز تبدیلی امت اسلامیہ اور حقیقی تبدیلی

کرونا کی مشکلات کے سبب بہت سے ادارے آن لائن پروگراموں کا انعقاد کر رہے ہیں ، جامعہ المصطفی العالمی نے بھی برسی امام خمینی کے عنوان سے ایک سیمینار در بالا عنوان کے تحت منعقد کیا جس میں ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر زبیر ، علامہ امین شہیدی، مولانا شہنشاہ نقوی ، علامہ سید ثاقب اکبر اور ایرانی مہمان نے شرکت کی ۔۵ جون تہذیب ساز تبدیلی امت اسلامیہ اور حقیقی تبدیلی

۴جون ۲۰۲۱ امام خمینی اور اتحاد امت

کلچرل قونصلیٹ جمہوری اسلامی ایران اسلام آباد ، البصیرہ ٹرسٹ اور جماعت اہل حرم کے اشتراک سےامام خمینی اور اتحاد امت اسلامی سیمینار کا انعقاد , اس سمینار میں ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ثاقب اکبر ،علامہ شفاء نجفی ،علامہ انیس الحسنین ، علامہ حیدر علوی کے علاوہ منہاج القرآن اور جماعت اسلامی کے وفود نے بھی شرکت کی۔۴جون ۲۰۲۱ امام خمینی اور اتحاد امت

یکم جون خاندانی منصوبہ بندی اور اس کے اثرات اسلامی نظریاتی کونسل

اس کانفرنس میں دنیا بھر نیز مسلم ممالک میں خاندانی منصوبہ بندی کے اثرات اور حکمت عملی اور جہتوں پر گفتگو کی گئی ۔ جناب ثاقب اکبر نے مصر ، ایران ، انڈونیشیا اور دیگر مسلم ممالک میں آبادی کے کنڑول کے حوالے سے اپنی عرائض پیش کیں ۔ یہ پروگرام اسلامی نظریاتی کونسل کے تحت منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر صاحبزادہ نور الحق قادری نے بھی شرکت کی ۔یکم جون خاندانی منصوبہ بندی اور اس کے اثرات اسلامی نظریاتی کونسل

ملی یکجہتی کونسل کے راہنماؤں کی مشاورتی میٹنگ

اسلام آباد (۲۳ مئی ۲۰۲۱)، سیکریٹری جنرل اسلامی تحریک علامہ عارف واحدی کی رہائشگاہ پر ملی یکجہتی کونسل کے راہنماؤں جناب لیاقت بلوچ سیکریٹری جنرل اور جناب ثاقب اکبر ڈپٹی سیکریٹری جنرل کی مشاورتی میٹنگ۔ملی یکجہتی کونسل کے راہنماؤں کی مشاورتی میٹنگ

۶ مئی امام علی ؑ کی علمی خدمات

البصیرہ کے زیر اہتمام ایک علمی ویبینار بعنوان ’’امام علی ؑ کی علمی خدمات ‘‘ منعقد ہوا اس ویبنینار میں علامہ سید ثاقب اکبر، علامہ مفتی گلزار احمد نعیمی ، علامہ اصغر اسلام عسکری ، علامہ ڈاکٹر محسن نقوی اور مفتی زاھد نے امیر المومنین ع کی علمی خدمات پر روشنی ڈالی ۔یہ ویبینار یوٹیوب اور فیس بک پر آن لائن نشر کیا گیا ۔۶ مئی امام علی ؑ کی علمی خدمات

یوم مزدور کے حوالے سے ویبینار

یکم مئی یوم مزدور کے حوالے سے جناب سید ثاقب اکبر نے امت واحدہ کے زیر اہتمام  منعقدہ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انبیاء کی جدوجہد محروم طبقے کی نجات کے لیے تھا ۔ حضرت موسی علیہ السلام نے بنی اسرائیل کی آزادی کے لیے اقدام کیا ۔ اسی طرح حضرت یوسف، حضرت شعیب علیہ السلام اور نبی کریم ؐ نے مجبور اور پسماندہ طبقے کے لیے قیام کیا۔یوم مزدور کے حوالے سے ویبینار

۳مئی یوم القدس کے عنوان سے کانفرنس

یوم القدس کے عنوان سے فلسطین فاونڈیشن کے زیر اہتمام پریس کلب اسلام آباد میں ایک کانفرنس میں شرکت کی جس میں مسلم لیگ کے مرکزی راہنما صدیق الفاروق ، سید ثاقب اکبر ، مفتی گلزار احمد نعیمی ، عبد اللہ گل اور سید ناصر شیرازی نے خطاب کیا ۔اس موقع پر درج ذیل پریس ریلیز جاری کی گئی :۳مئی یوم القدس کے عنوان سے کانفرنس