Skip to content

متحدہ جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام پیغام پاکستان کانفرنس

متحدہ جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام پیغام پاکستان کانفرنس منعقد ہوئی جس میں وزیر مذہبی امور صاحبزادہ ڈاکٹر پیر نور الحق قادری،مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس سیکریٹری جنرل ، تحریک اویسیہ پاکستان کے سربراہ پیر غلام رسول اویسی ، امت واحدہ کے سربراہ علامہ امین شہیدی ، ہدیہ الہادی پاکستان کے سربراہ پیر سید ہارون گیلانی ، البصیرہ کے چیئر مین سید ثاقب اکبر، تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلی خرم نواز گنڈا پور، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور حافظ طاہر اشرفی ،امام خمینی ٹرسٹ کے سربراہ مولانا افتخار حسین نقوی ، اسلامی تحریک کے سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی ، مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی ، پیر حبیب اللہ عرفانی مجلس وحدت کے راہنما محمد اقبال بہشتی ، ڈاکٹر شمس الرحمن ، علامہ تنویز علوی ،پیر سید علی رضا بخاری ،جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی ، ہندو راہنما سروب بھیل ، سکھ راہنما گردیپ سنگھ، نوربخشی صوفی مولانا محسن، تنظیم العارفین صاحبزادہ سلطان احمد علی ، سعادت حسین شاہ چورا اور دیگر نے خطاب کیا۔ متحدہ جمعیت اہل حدیث کے زیر اہتمام پیغام پاکستان کانفرنس

عراق کے سفیر سے کونسل کے ایک وفد کی ملاقات

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا ایک اعلی سطحی وفد کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل جناب سید ثاقب اکبر کی قیادت میں پاکستان میں تعینات جمہوریہ عراق کے سفیر حامد عباس لفتا سے ملا ۔ اس نشست میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر گفت و شنید ہوئی۔ وفد کے شرکاء میں جمعیت علمائے پاکستان کے سیکریٹری جنرل پیر سید صفد ر گیلانی ، مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی ، ہدیہ الہادی پاکستان کے صدر مفتی معرفت شاہ شامل تھے ۔ عراق کے سفیر سے کونسل کے ایک وفد کی ملاقات

آیت الله محمد حسين نجفی صاحب کی تیمارداری

پاکستان کے معروف عالم دین جناب آیت اللہ محمد حسین نجفی گذشتہ کچھ ایام سے علیل ہیں اور قائد اعظم ہسپتال میں داخل ہیں جناب سید ثاقب اکبر نے ان کی تیمارداری کی اور جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ۔ اس موقع پر جناب سید ثاقب اکبر نے قبلہ کو اپنی کتاب ” پاکستان کے دینی مسالک "پیش کی۔ آیت الله محمد حسين نجفی صاحب کی تیمارداری

امام خمینی ٹرسٹ کے سربراہ سے ملاقات

پاکستان واپسی کے بعد جناب سید ثاقب اکبر نے امام خمینی ٹرسٹ اور سچ ٹی وی کے سربراہ جناب مولانا افتخار حسین نقوی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس ملاقات میں معروف خطیب علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی بھی موجود۔اس نشست میں دو طرفہ دلچسپی کے امور کے ساتھ پاکستان میں فرقہ واریت کی حالیہ لہر پر بھی گفت و شنید کی گئی ۔ اس موقع پر کشمیر سے مولانا فرید عباس نقوی کے علاوہ سید زین حیدر نقوی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ امام خمینی ٹرسٹ کے سربراہ سے ملاقات

نصرت زیدی صاحب کی برسی کی مناسبت سے محفل مسالمہ

پاکستان کے معروف شاعر جناب سید نصرت زیدی کی رحلت کی مناسبت سے ایک محفل مسالمہ راولپنڈی میں منعقد کیا گیا جس میں ملک کے معروف شعراء نے شرکت کی اور بارگاہ امام عالی مقام میں اپنا ہدیہ کلام پیش کیا ۔ اس موقع پر جناب سید ثاقب اکبر نے بھی بارگاہ امام عالی مقام میں اپنا کلام پیش کیا نیز سید نصرت زیدی کی ادبی و فنی خدمات پر روشنی ڈالی ۔ نصرت زیدی صاحب کی برسی کی مناسبت سے محفل مسالمہ

مرحوم سید علی گیلانی کی یاد میں نشست

دورہ ایران کے موقع پر جناب سید ثاقب اکبر نے پاکستانی اور کشمیری طلاب کی جانب سے سید علی گیلانی مرحوم کی رحلت کی نسبت منعقد کی گئی ایک نشست میں شرکت کی اور خطاب کیا ۔ اجلاس کی نظامت کے فرائض سید حیدر نقوی نے انجام دیئے۔ اجلاس سے خصوصی خطاب محترم سید ثاقب اکبر نقوی نے کیا۔ موصوف چیئرپرسن البصیرہ پاکستان ہونے کے ساتھ ساتھ ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل بھی ہیں۔ مرحوم سید علی گیلانی کی یاد میں نشست

دورہ ایران

اس ماہ کے آغاز میں جناب سید ثاقب اکبر نے ایران کا دورہ کیا جہاں زیارت معصومہ قم اور زیارت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام سے مشرف ہوئے ۔ اس دورے کے دوران میں ان کی بہت سی اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئی جن میں فلسطین کی جہادی تنظیم جہاد اسلامی کے راہنما جناب ناصر ابوشریف سے ملاقات اہم ہے اس نشست میں دونوں قائدین نے دوطرفہ دلچسپی کے امور پر گفت و شنید کی ۔ دورہ ایران

ٹی وی چینلز پر انٹرویو

البصیرہ کے دانشور اور تجزیہ نگار مختلف امور پر ملکی و بین الاقوامی ٹی وی چینلز پر تجزیات پیش کرتے رہتے ہیں ۔ اس ماہ بھی جناب ثاقب اکبر ، سید اسد عباس نے سحر ٹی وی پر مختلف سیاسی مسائل پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا علاوہ ازیں جناب ثاقب اکبر نے محرم الحرام کی مناسبت سے بھی کئی ایک ٹی وی چینلز پر پروگرام ریکارڈ کروائے اور انٹرویو دیئے ۔ ٹی وی چینلز پر انٹرویو

کوہستان کے وفد کی البصیرہ آمد ۲۳ اگست

خیبر پختونخوا اور کوہستان سے ایک وفد کی دفتر البصیرہ آمد اس وفد میں ھدیۃ الہادی کے مرکزی راہنما مفتی معرفت شاہ ، مفتی قوی اللہ ، جمعیت علمائے اسلام کے راہنما سید گل بادشاہ اور امام مالک شامل تھے۔اس نشست میں گلگت بلتستان میں شیعہ سنی ہم آہنگی اور غواڑی کے حادثہ سے متعلق امور زیر بحث آئے ۔ یاد رہے کہ گل بادشاہ اور مفتی معرفت شاہ کا تعلق سادات سے ہے جبکہ مسلک دیوبند ہے ۔ جناب ثاقب اکبر کا ان افراد کو قریب کرنے کا مقصد انھیں اپنے اجداد کے قریب کرنا ہے ۔ کوہستان کے وفد کی البصیرہ آمد ۲۳ اگست

مسالمہ ۲۲ اگست

گذشتہ برسوں کی مانند اس برس بھی سید الشہداء امام عالی مقام اور شہدائے کربلا کے حضور خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے برسی مخدوم سید اکبر علی شاہ جو جناب سید ثاقب اکبر کے والد ہیں کی مناسبت سے مسالمہ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس محفل میں نامور شعرائے کرام نے بارگاہ امام عالی مقام میں ہدیہ کلام پیش کیا ۔ اس تقریب میں گجر خان ، اٹک سے بھی شعرائے کرام تشریف لائے ۔ مسالمہ ۲۲ اگست

آئی ایس او سرگودھا ڈویژن۹ اگست

آئی ایس او سرگودھا ڈویژن۹ اگست کے مسئولین کے ایک وفد کی سابق مرکزی صدر تہور عباس کے ہمراہ دفتر البصیرہ آمد ۔یہ وفد ۹ اگست کو دفتر البصیرہ آیا۔نوجوانوں نے جناب ثاقب اکبر سے مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔ آئی ایس او سرگودھا ڈویژن۹ اگست

برسی شہید عارف حسین الحسینی ۳ اگست

جناب سید ثاقب اکبر نے مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام لیاقت باغ میں ہونے والے شہید عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت باغ میں ہونے والے شہید کے چہلم کی نظامت میرے پاس تھی اور آج مجھے دوبارہ یہ موقع ملا ہے ، انھوں نے کہا کہ شہید کی زندگی میں ہونے والی والی ہر قرآن و سنت کانفرنس کا سٹیج سیکریٹری میں تھا ۔ برسی شہید عارف حسین الحسینی ۳ اگست