برسی شہید عارف حسین الحسینی ۳ اگست
جناب سید ثاقب اکبر نے مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام لیاقت باغ میں ہونے والے شہید عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت باغ میں ہونے والے شہید کے چہلم کی نظامت میرے پاس تھی اور آج مجھے دوبارہ یہ موقع ملا ہے ، انھوں نے کہا کہ شہید کی زندگی میں ہونے والی والی ہر قرآن و سنت کانفرنس کا سٹیج سیکریٹری میں تھا ۔
جناب ثاقب اکبر نے کہا کہ گذشتہ برس بعض فرقہ پرست ملاوں کا فرقہ واریت کے فروغ میں کردار رہا جسے ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام مذموم قرار دیا گیا ۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا موقف تھا کہ انفرادی عمل کو کسی بھی مسلک کے ذمے لگانا درست روش نہیں ہے اس برس بھی مجلس وحدت مسلمین کی میزبانی میں اگست کو سپریم کونسل کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں اتحاد کے عزم کا مظاہرہ کیا جائے گا ۔ جناب ثاقب اکبر نے کہا کہ عزادارن محرم الحرام اور اربعین کے اجتماعات میں ایس او پی کا لحاظ رکھتے ہوئے مجالس عزا او رجلوسوں میں شرکت کریں اور اپنے سنی بہن بھائیو ں کو بھی ان پروگراموں میں لائیں ۔ جناب ثاقب اکبر نے مجلس کے حسن انتظام کو سراہا ۔