اجلاس ملی یکجہتی کونسل ۲۳ آگست

مشاورتی اجلاس ملی یکجہتی کونسل پاکستان ۲۳ اگست

اسلام آباد ( )ملی یکجہتی کونسل کا ایک مشاورتی اجلاس کونسل کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں کونسل کے مرکزی دفتر جامعہ نعیمیہ میں منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں مجوزہ دستوری ترامیم ،مرکزی کابینہ ، مجلس عاملہ اور کونسل کے کمیشنز کےحوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کونسل کے تمام صوبوں کی تنظیم نو کے لیے شیڈول تیار کیا جائے گا،کونسل کا سالانہ پروگرام تیار کرکے مجلس عاملہ کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔اس نشست میں فیصلہ کیا گیا کہ کونسل کے سیکریٹریٹ کے حوالے سے بجٹ تیار کرکے عاملہ سے اس کی منظور لی جائے گی ۔اجلاس میں اس امر پر اتفاق رائے کیا گیا کہ جب تک مجوزہ ترامیم کی سپریم کونسل سے منظوری نہیں لی جاتی اسے موجودہ دستور کے مطابق چلایا جائے گا ۔ (more…)

اجلاس ملی یکجہتی کونسل

سربراہی اجلاس ملی یکجہتی کونسل ۵ اگست

رپورٹ اجلاس سپریم کونسل ملی یکجہتی کونسل پاکستان
5اگست 2021، جامع امام الصادق علیہ السلام اسلام آباد
روداد از سید اسد عباس
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا دستوری سربراہی اجلاس صدر جناب صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر کی صدارت میں جامع امام صادق علیہ السلام میں منعقد ہوا۔ اس پروگرام کی میزبانی مجلس وحدت مسلمین نے کی ۔یہ اجلاس قبل ازیں اسلام آباد ہوٹل میں منعقد ہونا طے پایا تھا تاہم کرونا کی صورتحال کے سبب اچانک جگہ تبدیل کرنی پڑی ۔ اجلاس میں رکن جماعتوں میں سے بائیس جماعتوں کے قائدین اور نمائندگان نے شرکت کی ۔
(more…)

شہید عارف حسین الحسینی

برسی شہید عارف حسین الحسینی ۳ اگست

جناب سید ثاقب اکبر نے مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام لیاقت باغ میں ہونے والے شہید عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت باغ میں ہونے والے شہید کے چہلم کی نظامت میرے پاس تھی اور آج مجھے دوبارہ یہ موقع ملا ہے ، انھوں نے کہا کہ شہید کی زندگی میں ہونے والی والی ہر قرآن و سنت کانفرنس کا سٹیج سیکریٹری میں تھا ۔ (more…)