Marhom Ali Gilani

مرحوم سید علی گیلانی کی یاد میں نشست

دورہ ایران کے موقع پر جناب سید ثاقب اکبر نے پاکستانی اور کشمیری طلاب کی جانب سے سید علی گیلانی مرحوم کی رحلت کی نسبت منعقد کی گئی ایک نشست میں شرکت کی اور خطاب کیا ۔ اجلاس کی نظامت کے فرائض سید حیدر نقوی نے انجام دیئے۔ اجلاس سے خصوصی خطاب محترم سید ثاقب اکبر نقوی نے کیا۔ موصوف چیئرپرسن البصیرہ پاکستان ہونے کے ساتھ ساتھ ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل بھی ہیں۔ (more…)

سید ثاقب اکبر

سید علی گیلانی آزادی و حریت کی ایک توانا آواز

سید علی گیلانی کی رحلت فقط مسلمانوں کے لیے ہی نہیں بلکہ تمام حریت پرست انسانیت کے لیے ایک سانحہ ہے، یہ ایک بہت بڑے شخص کا سانحہ ارتحال ہے۔ 92 برس کی زندگی میں سید علی گیلانی نے 14 برس کی باقاعدہ قید کاٹی اور 12 برس سید علی گیلانی گھر میں نظر بند رہے، جو ایک طرح کی قید ہی ہے۔ پس آزادی اور بڑے انسانی مقاصد کی خاطر قید رہنے والے افراد میں سید علی گیلانی کا ایک بڑا نام ہے۔:
سید علی گیلانی اپنے بڑے ہدف اور مقصد کی خاطر تقریباً 26 برس قید رہے۔
(more…)