Skip to content

ٹی وی چینلز پر انٹرویو

البصیرہ کے دانشور اور تجزیہ نگار مختلف امور پر ملکی و بین الاقوامی ٹی وی چینلز پر تجزیات پیش کرتے رہتے ہیں ۔ اس ماہ بھی جناب ثاقب اکبر ، سید اسد عباس نے سحر ٹی وی پر مختلف سیاسی مسائل پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا علاوہ ازیں جناب ثاقب اکبر نے محرم الحرام کی مناسبت سے بھی کئی ایک ٹی وی چینلز پر پروگرام ریکارڈ کروائے اور انٹرویو دیئے ۔ ٹی وی چینلز پر انٹرویو

کوہستان کے وفد کی البصیرہ آمد ۲۳ اگست

خیبر پختونخوا اور کوہستان سے ایک وفد کی دفتر البصیرہ آمد اس وفد میں ھدیۃ الہادی کے مرکزی راہنما مفتی معرفت شاہ ، مفتی قوی اللہ ، جمعیت علمائے اسلام کے راہنما سید گل بادشاہ اور امام مالک شامل تھے۔اس نشست میں گلگت بلتستان میں شیعہ سنی ہم آہنگی اور غواڑی کے حادثہ سے متعلق امور زیر بحث آئے ۔ یاد رہے کہ گل بادشاہ اور مفتی معرفت شاہ کا تعلق سادات سے ہے جبکہ مسلک دیوبند ہے ۔ جناب ثاقب اکبر کا ان افراد کو قریب کرنے کا مقصد انھیں اپنے اجداد کے قریب کرنا ہے ۔ کوہستان کے وفد کی البصیرہ آمد ۲۳ اگست

مسالمہ ۲۲ اگست

گذشتہ برسوں کی مانند اس برس بھی سید الشہداء امام عالی مقام اور شہدائے کربلا کے حضور خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے برسی مخدوم سید اکبر علی شاہ جو جناب سید ثاقب اکبر کے والد ہیں کی مناسبت سے مسالمہ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس محفل میں نامور شعرائے کرام نے بارگاہ امام عالی مقام میں ہدیہ کلام پیش کیا ۔ اس تقریب میں گجر خان ، اٹک سے بھی شعرائے کرام تشریف لائے ۔ مسالمہ ۲۲ اگست

آئی ایس او سرگودھا ڈویژن۹ اگست

آئی ایس او سرگودھا ڈویژن۹ اگست کے مسئولین کے ایک وفد کی سابق مرکزی صدر تہور عباس کے ہمراہ دفتر البصیرہ آمد ۔یہ وفد ۹ اگست کو دفتر البصیرہ آیا۔نوجوانوں نے جناب ثاقب اکبر سے مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔ آئی ایس او سرگودھا ڈویژن۹ اگست

برسی شہید عارف حسین الحسینی ۳ اگست

جناب سید ثاقب اکبر نے مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام لیاقت باغ میں ہونے والے شہید عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت باغ میں ہونے والے شہید کے چہلم کی نظامت میرے پاس تھی اور آج مجھے دوبارہ یہ موقع ملا ہے ، انھوں نے کہا کہ شہید کی زندگی میں ہونے والی والی ہر قرآن و سنت کانفرنس کا سٹیج سیکریٹری میں تھا ۔ برسی شہید عارف حسین الحسینی ۳ اگست