Skip to content
milli-yekjehti-council-ka-ahya

ملی یکجہتی کونسل کے احیاء کی بنیاد

قاضی حسین احمد رح اور علامہ سید ثاقب اکبر رح دونوں ہمیشہ امت کے اتحاد کے علمبردار رہے اور دونوں شخصیات کی فکر اور عمل کا مرکز بھی یہی رہا ہے کہ وطن عزیز میں مذہبی جماعتوں اور اداروں سے وابستہ افراد ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے وحدت کی لڑی میں ہمیشہ کے لیے پرویا جاسکے

دو برادر ادارے، ملی یکجہتی کونسل اور مجمع تقریب مذاہب اسلامی

ملی یکجہتی کونسل کی دعوت پر ان دنوں مجمع تقریب مذاہب اسلامی کا وفد پاکستان کے دورے پر ہے۔ وفد کی سربراہی مجمع کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ ڈاکٹر حمید… دو برادر ادارے، ملی یکجہتی کونسل اور مجمع تقریب مذاہب اسلامی

عراق کے سفیر سے کونسل کے ایک وفد کی ملاقات

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا ایک اعلی سطحی وفد کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل جناب سید ثاقب اکبر کی قیادت میں پاکستان میں تعینات جمہوریہ عراق کے سفیر حامد عباس لفتا سے ملا ۔ اس نشست میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر گفت و شنید ہوئی۔ وفد کے شرکاء میں جمعیت علمائے پاکستان کے سیکریٹری جنرل پیر سید صفد ر گیلانی ، مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی ، ہدیہ الہادی پاکستان کے صدر مفتی معرفت شاہ شامل تھے ۔ عراق کے سفیر سے کونسل کے ایک وفد کی ملاقات

ملی یکجہتی کونسل کے راہنماؤں کی مشاورتی میٹنگ

اسلام آباد (۲۳ مئی ۲۰۲۱)، سیکریٹری جنرل اسلامی تحریک علامہ عارف واحدی کی رہائشگاہ پر ملی یکجہتی کونسل کے راہنماؤں جناب لیاقت بلوچ سیکریٹری جنرل اور جناب ثاقب اکبر ڈپٹی سیکریٹری جنرل کی مشاورتی میٹنگ۔ملی یکجہتی کونسل کے راہنماؤں کی مشاورتی میٹنگ

ناموس رسالت کے قانون کے خلاف یورپی پارلیمان کی قرارداد اور ملی یکجہتی کونسل کا ردعمل

تحریر: ثاقب اکبر

یورپی پارلیمان نے 29 اپریل 2021ء کو بھاری اکثریت سے ایک قرارداد منظور کی ہے، جس میں حکومتِ پاکستان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ توہینِ رسالت کے قانون کی دفعات 295بی اور سی کا خاتمہ کرے۔ اس قرارداد میں یورپی کمیشن سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ 2014ء میں پاکستان کو جی ایس پی (جنرلائزڈ سکیم آف پریفرینسیز) پلس کے تحت دی گئی تجارتی رعائتوں پر فی الفور نظرثانی کرے۔ قرارداد میں حکومتِ پاکستان سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 1997ء کے انسدادِ دہشت گردی کے قانون میں بھی ترمیم کرے، تاکہ توہین رسالت کے مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں نہ کی جاسکے اور توہین رسالت کے ملزمان کو ضمانتیں مل سکے۔ناموس رسالت کے قانون کے خلاف یورپی پارلیمان کی قرارداد اور ملی یکجہتی کونسل کا ردعمل