ہر شان سے اونچی ہے بہت شانِ محمدؐ
ہر شان سے اونچی ہے بہت شانِ محمدؐ
پھر کون کرے دعویٔ عرفانِ محمدؐ
ہر شان سے اونچی ہے بہت شانِ محمدؐ
پھر کون کرے دعویٔ عرفانِ محمدؐ
ہم بھی تو ہوں فردوس کی مہکار کے قابل
ہم کو بھی ملے ذرّۂ ایقانِ محمدؐ
خالق نے عطا کی ہے انھیں ذکر کی رفعت
پھر کون سمجھ پائے ہے کیا شانِ محمدؐ
اسرار الٰہی سے شناسائی ہے معراج
انسان کی معراج ہے فیضانِ محمدؐ
وہ نامِ محمدؐ پہ فدا کرتے ہیں جانیں
حاصل ہے جنھیں جلوئہ ایمان محمدؐ
کربل ہو کہ مشہد ہو، نجف ہو کہ مدینہ
آباد رہے سارا گلستانِ محمدؐ
* * * * *
Share this content: