فاطمہ زہراؑ

Published by ثاقب اکبر on

محمدؐ روح عالم ہیں تو ہیں دل فاطمہ زہرا ؑ
ہو بزم ِ پنجتنؑ تو جانِ محفل فاطمہ زہرا ؑ

وہی گفتار کا، رفتار کا، کردار کا سانچہ
رسول اللہؐ کی تصویر کامل فاطمہ زہرا ؑ

رسول ؐ اٹھتے ہیںجن کی عزت و توقیر کی خاطر
وقار عالم نِسواں کی منزل فاطمہ زہرا ؑ

* * * * *