Skip to content
syedasadabbas

ٹرمپ کسی ٹی وی شو کا اینکر نہیں

مجھے محسوس ہوتا ہے کہ ٹرمپ نے غزہ سے فلسطینیوں کے انخلاء کا منصوبہ دنیا بالخصوص عرب ممالک کو دھچکا دینے کیلئے دیا ہے۔ جسکا مقصد بڑی مصیبت دکھا کر چھوٹی مصیبت کیلئے آمادہ کرنا ہے۔ میرے خیال میں ٹرمپ چاہتا ہے کہ عرب ممالک فلسطینیوں کی غزہ میں دوبارہ آبادکاری کیلئے سرمایہ کاری کریں۔ اس سرمایہ کاری کے فوائد امریکی اٹھائیں اور اسرائیل کا فائدہ یہ ہو کہ غزہ میں ایک ایسا سیف زون تعمیر ہو جائے، جہاں سے اسے دوبارہ حملوں کا خطرہ درپیش نہ ہو۔ اگر ایسا نہیں اور ٹرمپ جو کہ رہا ہے، وہ کرنا چاہتا ہے تو یہ ایک انتہائی خطرناک اور مشکل منصوبہ ہوگا، تاہم امریکا کو اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے سے روکنے والا کوئی نہیں ہے۔ کم از کم مذمتی بیانات سے تو امریکہ یا اسرائیل رکنے والے نہیں۔

syedasadabbas

ٹرمپ اور پاکستان

تحریر: سید اسد عباس یکم جنوری 2018ء کو امریکہ کے 45 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے بارے میں اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے لکھا: امریکہ… 

اوینجیلیکل، صہیونی مسیحیت (۲)

“صہیونی مسیحیت پروٹسٹنٹ مسیحیت کی ایک تحریک ہے جو جدید اسرائیلی ریاست کے قیام کو بائیبل کی پیشینگوئی کی تکیمل سمجھتی ہے لہذا اس کی بلامشروط معاشی، اخلاقی، سیاسی اور مذہبی حمایت ضروری ہے”۔ یہودی صہیونیت کے برعکس مسیحی صہیونیت ایک مذہبی عقیدہ ہے۔ اس کی ابتداء سولہویں صدی عیسوی میں پروٹیسنٹنٹ فرقے کے تشکیل کے فورا بعد ہوگئی۔

milli-yekjehti-council-ka-ahya

ملی یکجہتی کونسل کے احیاء کی بنیاد

قاضی حسین احمد رح اور علامہ سید ثاقب اکبر رح دونوں ہمیشہ امت کے اتحاد کے علمبردار رہے اور دونوں شخصیات کی فکر اور عمل کا مرکز بھی یہی رہا ہے کہ وطن عزیز میں مذہبی جماعتوں اور اداروں سے وابستہ افراد ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے وحدت کی لڑی میں ہمیشہ کے لیے پرویا جاسکے

ایران پاکستان تناؤ، اعتماد و ہم آہنگی کا فقدان

ہمیں چین کے عالمی روابط سے سبق لیتے ہوئے اپنے سیاسی مسائل کے باوجود اپنے مشترکات کی بنیاد پر روابط کو فروغ دینا چاہیئے۔ ایران اور پاکستان کے اعتماد اور ہم آہنگی پر مبنی روابط خطے کی کلی صورتحال کو بھی بہتر بنا سکتے ہیں