Skip to content
syedasadabbas

"Truth is the first casualty of war”

تحریر: سید اسد عباس مذکورہ بالا قول مختلف شخصیات سے منسوب کیا جاتا ہے، اس کا قدیم ترین موجد یونانی ڈرامہ نگار ایسکلیس کو تصور کیا جاتا ہے۔ جدید دور… 

nisartirmazi

انقلاب اسلامی کے ثمرات

اس مثبت اسلامی انقلاب کو ناکام بنانے کے لیے دنیا بھر کی استعماری طاقتوں نے سر توڑ کوششیں کیں، مگر انہوں نے منہ کی کھائی۔ اس سے انقلاب اسلامی کو پڑھنے، سمجھنے اور حقائق تک پہنچنے کے راستے ہموار ہوئے۔ ہمارے پیارے ملک میں جو بھی اسلامی حکومت کے لیے سعی کر رہا ہے، اس کی نظر میں انقلاب اسلامی ایران ہی باعث تقویت ہے۔ انقلاب اسلامی ایران تیزی سے گولڈن جوبلی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اللہ کرے، یہ مبارک موقع دیکھنے کے لیے ہم بھی زندہ ہوں۔

syedasadabbas

ٹرمپ ٹو پوائنٹ زیرو، اپڈیٹڈ ورژن

رمپ اپنی جارحیت سے نتائج حاصل کرنے کیلئے دنیا میں موجود امریکی اثر و رسوخ کو بھرپور طریقے سے استعمال کر رہا ہے۔ ٹرمپ کے ان اقدامات سے امریکا کو عالمی سطح پر فائدہ ہوگا یا نقصان، اس دیوانگی کو کیسے روکا جا سکتا ہے، یہ اہم سوالات ہیں، جنکا جواب چین کے پاس ہے۔ آیا چین عالمی سطح پر سپر پاور کا تشخص حاصل کرنے کیلئے اپنے وسائل کا ایسے ہی استعمال کرتا ہے، جیسے امریکا کر رہا ہے۔؟ اگر ایسا ہوتا ہے تو حکومتی وسائل کا بے دریغ استعمال چینی معیشت اور معاشرے پر کیا اثر ڈالے گا۔؟ چین بطور عالمی داروغہ کیسا ملک ہوگا۔؟ یہ وہ سوالات ہیں، جنکا جواب دنیا کیلئے حاصل کرنا ضروری ہیں۔ ضروری نہیں کہ ہر پھیلاؤ عروج کی ہی علامت ہو اور ہر سکڑاؤ زوال کا عندیہ دے۔ سوویت یونین کا وسائل کا پھیلاؤ ہی اس کیلئے وبال جان بن گیا تھا۔