سید اسد عباس

الا_رسول_اللہ_یا_مودی

آج کا عنوان ایک ٹوئیر ٹرینڈ ہے، جو عرب دنیا میں ٹاپ ٹرینڈ کا درجہ اختیار کرچکا ہے۔ اس ٹرینڈ پر لاکھوں لوگ ٹویٹ کرچکے ہیں۔ اس ٹرینڈ کا مطلب ہے (سوائے رسول اللہ کے، اے مودی) اسی طرح عرب دنیا میں ہندوستانی مصنوعات کے بائیکاٹ کے حوالے سے بھی Read more…

سید اسد عباس

پاکستان میں وقوع پذیر ہونیوالے واقعات استعماری اشارے ہیں

9 مارچ 2022ء کی صبح پاکستان کے ضلع خانیوال کے قصبے میاں چنوں میں ایک انتہائی تیز رفتار شے اڑتی ہوئی مقامی رہائشی علاقے پر آ گری۔ ابتدائی اطلاعات یہ تھیں کہ ایک پرائیویٹ جہاز علاقے میں آ گرا ہے۔ بعد ازاں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی Read more…

سید اسد عباس

مسلمانوں پر تنگ ہوتی ہندوستانی سرزمین

مسلمانوں پر تنگ ہوتی ہندوستانی سرزمین تقریباً 34 برس پہلے امام خمینی نے جب سوویت یونین کے آخری صدر گورباچوف کے نام یہ مکتوب کریم تحریر کیا تو دنیا میں ہر طرف اسے ایک عجیب اور جراٗت مندانہ اقدام کے طور پر دیکھا گیا۔ پاکستان میں بھی اس کی بڑی Read more…

سید اسد عباس

یوم یکجہتی کشمیر اور یوم القدس کی اہمیت

یوم یکجہتی کشمیر اور یوم القدس کی اہمیت پاکستان اور دنیا بھر میں کل یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔ یہ روز نوے کی دہائی سے پاکستان میں منایا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانی اور کشمیری اس روز اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ Read more…

سید ثاقب اکبر

طالبان کی آمد اور بھارت کی گرم سرد پھونکیں

افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے حوالے سے مختلف ملکوں، قوموں اور مذہبوں سے تعلق رکھنے والے مختلف انداز سے تبصرے کر رہے ہیں۔ ہر ایک کا اپنا اپنا تناظر ہے اور اپنے اپنے مفادات۔ خود طالبان نے بھی لوگوں کو اپنے بارے میں سوچنے پر لگا رکھا ہے۔ سب یہ تو سوچ ہی رہے ہیں کہ کیا یہ پہلے والے طالبان ہیں یا کچھ نئے ہیں۔ بعض کا خیال ہے کہ انھوں نے لوگوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے، ہیں یہ پہلے والے ہی اور بعض کا خیال ہے کہ وہ بدلے بدلے سے ہیں، اب کے ان کے خیالات کچھ مختلف ہیں، کچھ کام بھی قدرے مختلف کر رہے ہیں۔ یہاں تک کہ امریکہ سے بھی امید رکھے ہوئے ہیں کہ وہ لوٹ آئے گا اور اب کے ان کے ساتھ تعاون کرے گا۔ انھیں یہ بھی توقع ہے کہ اب ساری دنیا انھیں تسلیم کرے گی، کیونکہ بزعم خویش وہ تبدیل ہوچکے ہیں۔ انھوں نے دوحہ میں مختلف طرح کے وعدے بھی کیے ہیں۔ (more…)

سید ثاقب اکبر

حکومت طالبان اور شیعیان افغانستان

گذشتہ دنوں شوریٰ علمائے شیعہ افغانستان کا تین روزہ اجلاس منعقد ہوا، جس کے اختتام پر ایک چودہ نکاتی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اسی دوران میں افغانستان میں طالبان حکومت کی طرف سے عبوری کابینہ کا اعلان ہوا۔ علمائے شیعہ کے اعلامیے کو پڑھ کر واضح ہوتا ہے کہ شیعہ اس نئی حکومت کے بارے میں کیا سوچتے ہیں اور طالبان سے ان کی توقعات اور مطالبات کیا ہیں۔ اسے سامنے رکھ کر طالبان حکومت اور شیعیان افغانستان کے مستقبل کے تعلقات کے بارے میں کچھ رائے قائم کی جاسکتی ہے۔ اس میں شک نہیں کہ ماضی میں طالبان اور شیعوں کے تعلقات اچھے نہیں رہے۔ اسی طرح ایران کے تعلقات بھی طالبان کے ساتھ تلخ ہی رہے ہیں، دونوں کے ایک دوسرے کے بارے میں شدید قسم کے جذبات پائے جاتے تھے۔ افغانستان میں گزرنے والے بیس سالہ دور نے طالبان اور شیعہ دونوں کو ایک دوسرے کے لئے تبدیل کر دیا ہے۔ (more…)

سید ثاقب اکبر

سید علی گیلانی آزادی و حریت کی ایک توانا آواز

سید علی گیلانی کی رحلت فقط مسلمانوں کے لیے ہی نہیں بلکہ تمام حریت پرست انسانیت کے لیے ایک سانحہ ہے، یہ ایک بہت بڑے شخص کا سانحہ ارتحال ہے۔ 92 برس کی زندگی میں سید علی گیلانی نے 14 برس کی باقاعدہ قید کاٹی اور 12 برس سید علی گیلانی گھر میں نظر بند رہے، جو ایک طرح کی قید ہی ہے۔ پس آزادی اور بڑے انسانی مقاصد کی خاطر قید رہنے والے افراد میں سید علی گیلانی کا ایک بڑا نام ہے۔:
سید علی گیلانی اپنے بڑے ہدف اور مقصد کی خاطر تقریباً 26 برس قید رہے۔
(more…)