Skip to content
syedasadabbas

روسی ٹوپولیو فضائی کمانڈ کی ایران تعیناتی

مشرق وسطیٰ کے جنگ کے اس الاؤ میں متعدد کردار بالخصوص اسرائیل اپنے حصے کی لکڑیاں ڈال رہا ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مفاہمی قرارداد کو سبوتاژ کرنے کیلئے اسرائیل نے پیسہ پانی کی مانند بہایا ہے اور لابنگ بھی کی ہے۔ اسرائیلی اسوقت امریکی نائب صدر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے رہے ہیں، تاہم ٹرمپ انکے اشاروں پر مسلسل ناچ رہا ہے۔ روس کے پاس جنگ میں خاطر خواہ دخالت کے بغیر یوکرین جنگ کا بدلہ لینے نیز جنگ کے حامیوں اور سرپرستوں کو دھول چٹانے کا بہترین موقع موجود ہے۔ پاکستان اور چین کی خواہش ہے کہ معاملات کو گفت و شنید کے ذریعے حل کیا جائے۔ عرب ریاستوں کو سمجھ نہیں آرہی کہ مال بچائیں یا ملک۔